سری نگر// ضلع پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے مرکزی امام باڑہ ہ گانگوہ پلوامہ میں حسینیؑ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شعراء نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کے تئیں اپنا منظوم خراج پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ اور اوقاف کمیٹی گانگو کے باہمی اشتراک سے امام باڑہ گانگوہ میں حسینیؑ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شاعر غلام محمد دلشاد کو حاصل ہوئی جبکہ مشتاق مضروب ؔنے نعتِ رسولِ مقبول ﷺپیش کیا۔ تقریب کی صدارت ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے صدر شمس سلیم نے کی اور ایوان صدارت میں مقامی اوقاف کمیٹی گانگوہ کے ممبر حاجی علی محمد ننگرو،وادی کے نامور شاعر، ادیب اور قلمکار عبدل رحمان فدا اور معروف شاعر تنہا شیہل پوری موجود تھے۔وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شاعروں ،ادیبوں اور قلمکاروں کی ایک بڑی تعداد نے حسینیؑ مشاعرے میں شرکت کرکے شہدائے کربلاؓ کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقامؓ نے کربلا میں جو عظیم شہادت پیش کی ہے وہ تاقیامت یاد کی جائے گی۔ گانگو علاقے کے نوجوان محمد صادق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ نظامت کے فرائض شاعر غلام محمد دلشاد نے انجام دئے۔مشاعرے میں اعجاز شاہ، سکندر ارشاد،کارساز غلام محمد عبدالرشید پنزگامی، مشتاق مضروب، عبدالرحمان جنگلناری، غلام محمد جنگلناری،جی ایم دلشاد، میر عبدالرحمان، ملک ادریس، محمد یوسف دلدار، جہانگیر ایاز حالی،نثار منظور، غلام محمد شوقین، جاوید مسکین، عبدل رحمان فدا،شمس سلیم،بلال قاصر،غلام محمد نوسوز اور شاکر فاروق کے علاوہ دیگر کئی شعراء نے شرکت کی۔تقریب کو منعقد کرنے کیلئے علاقہ گانگوہ نے احسن انتظامات کئے تھے۔ تقریب کے آخر پر نوجوان سماجی کارکن اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے اختر عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی معیشت کو کاربن سے پاک بنانے کیلئے مقامی طور پر قابل عمل بائیو ماس حل تیار کرنے پر زو ردیا
جاوید ڈار نے 18کروڑ روپے کی پی ایم جی ایس وائی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں میڈیکل آفیسرز کو تقرری کے احکامات سپُرد کئے
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے کے ہائی وے اور ٹنل پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
امن و سلامتی ہندوستان کے SCOویژن کا پہلا ستون
7.8 فیصد شرحنمو باقی مالی سال کیلئے نیک شگون
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا 10روزہ خزان اجلاس ، تیاریاں جاری
وزیر اعلیٰ نے گروپ آف کنسرنڈ سٹیزنز جے اینڈ کے سے ملاقات کی
جموںوکشمیر نے ایس کے آئی سی سی میں اِنتظامی ڈیٹا ہم آہنگی پر یوٹی سطح کی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا
جموں و کشمیر میں بجلی کے نئے نرخ نافذ










