ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے شاہو سچن کا دورہ کیا اور عاشورہ کی تقریبات میں شرکت کی

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلا ل محی الدین بٹ نے آج پہلو بلاک میں شاہو سچن کے شیعہ آباد ی علاقے کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے عاشورہ کی تقریب میں شرکت کی اور ان کے لئے د ستیاب خدمات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے شاہو میں اِمام بارگاہ کا دورہ کیا اور پینے کے پانی ، صحت سہولیات ، بجلی ، صفائی وغیرہ سمیت دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے عزاداروں کو ہر طرح کی مدد اور خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اُنہوں نے وہاں موجود شیعہ کمیونٹی نمائندوں اور لوگوں سے بھی بات چیت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ایس پی اور دیگر اَفسروں نے سوگواروں کو پانی پلایا۔ڈاکٹر بلا ل محی الدین بٹ نے حضرت اِمام حسین ؓ، ان کے اہل خانہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ عاشورہ کی تقریبات میںایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل ، اے ایس پی ، این ایچ ، تحصیل دار پہلو اور پولیس اور سول اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔