rbi 200 ka note

بینکوں میں 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے کوئی بندش نہیں

سرینگر//آر بی آئی نے ملک بھر کے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صارفین سے 2000کے نوٹ جمع کرنا شروع کردیں اور روزانہ کی بنیاد پر 2000 روپے کے نوٹوں کی تبدیلی اور اکاؤنٹس میں جمع کی گئی رقم کا ڈیٹا رکھیں۔سی این آئی کے مطابق ملک بھر کے بینک آج سے تبادلے کے لیے 2000 روپے کے نوٹ قبول کرنا شروع کر دیں گے۔ جاری کردہ ایک سرکلر میں، ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 2000 روپے کے نوٹوں کی تبدیلی اور اکاؤنٹس میں جمع کی گئی رقم کا ڈیٹا رکھیں۔ آر بی آئی نے کہا کہ کاؤنٹر پر 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کی سہولت عوام کو معمول کے مطابق فراہم کی جائے گی۔اس سے پہلے، آر بی آئی نے 19 مئی کو 2000 روپے کے نوٹ کو مارکیٹ سے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپے کے پرانے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد 2016 میں 2000 روپے کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ادھر آر بی آئی ریزروبینک آف انڈیا نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہزار روپے کے بدلے گئے نوٹوں کی رقم اور کھاتوں میں جمع کرائے گئے نوٹوں کی رقم کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر پوری تفصیلات کا ریکارڈ رکھیں۔ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ جب بھی ضرورت ہوگی، بینکوں کو یہ جانکاری دستیاب کرانی ہوگی۔آج جاری کئے گئے ایک سرکلر میں ریزروبینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ موسم گرما کو دیکھتے ہوئے بینکوں کو لوگوں کی سہولت کیلئے انتظار کرنے کیلئے دھوپ سے بچنے کا مناسب بندوبست اور پینے کے پانی کا انتظام کرنا چاہئے۔ سرکولر میں RBI نے بیان کیا ہے کہ کاونٹروں پر 2 ہزار روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی سہولت عوام کو معمول کے مطابق فراہم کی جانی چاہیے۔شکتی کانت داس نے یہ بھی کہاکہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دو ہزار روپے کے نوٹ بدلنے کیلئے ضروری انتظامات کریں۔