وزیر داخلہ امت شاہ منی پور میں صورتحال پر باریکی سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں

منی پور میں سلامتی کی صورتحال پر فرضی ویڈیو دشمن عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے جاری کیے: فوج

منی پور//فوج نے کہا ہے کہ آسام رائفلز پر حملے کے ایک ویڈیو سمیت منی پور میں سلامتی کی صورتحال پر فرضی ویڈیو دشمن عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے جاری کئے ہیں۔ فوج نے سبھی سے سرکاری اور مصدقہ ذرائع پر ہی یقین کرنے کی درخواست کی ہے۔سی این آئی کے مطابق بھارتی فوج نے کہا ہے کہ آسام رائفلز پر حملے کے ایک ویڈیو سمیت منی پور میں سلامتی کی صورتحال پر فرضی ویڈیو دشمن عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے جاری کئے ہیں۔ فوج نے سبھی سے سرکاری اور مصدقہ ذرائع پر ہی یقین کرنے کی درخواست کی ہے۔دریں اثناء وزیر داخلہ امت شاہ منی پور میں صورتحال پر باریکی سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ریاست اور مرکز کی سرکردہ ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے منی پور کے وزیراعلیٰ این برین سنگھ، ریاست کے اعلیٰ سکریٹری، DGP، مرکزی داخلہ سکریٹری اور دیگر سرکردہ عہدیداروں کے ساتھ دو ویڈیو کانفرنس میٹنگیں کیں۔ جناب شاہ نے پڑوسی ریاستوں کے وزراء￿ اعلیٰ سے بھی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق منی پور سرکار نے ریٹائرڈ IPS افسر اور سابق CRPF سربراہ کلدیپ سنگھ کو سلامتی مشیر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ ریاست میں نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ اگر ضرورت پیش آئی تو آج مزید دستے بھیجے جائیں گے۔