چیف سیکرٹری نے یو ٹی ایل سی سی کی 33 ویں میٹنگ کی صدارت کی

جموں//ریزرو بینک آف انڈیا نے سول سیکرٹریٹ میں یونین ٹیر ٹری لیول کوارڈینیشن کمیٹی ( یو ٹی ایل سی سی ) کی 33 ویں میٹنگ طلب کی ۔ میٹنگ کی صدارت چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کی جس میں غیر مجاز ڈپازٹس ، غیر منظم اداروں کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مارکیٹ انٹیلی جنس کے اشتراک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیف سیکرٹری نے زیر التوا دھوکہ دہی کے معاملات میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور عوام کے پیسے کی حفاظت کیلئے ٹھوس حفاظتی اور تخفیفاتی اقدامات پر زور دیا ۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانے کیلئے ایک جامع اور مربوط لائحہ عمل کے ساتھ آئیں اور بی یو ڈی ایس ایکٹ کے نفاذ کو مزید موثر بنانے کیلئے مضبوط کوششوں پر زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران فراڈ ایپس /ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ، آر بی آئی کی طرف سے جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کیلئے حساسیت کے پروگرام سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ریجنل ڈائریکٹر کے پی پٹنائیک نے سائبر اسپیس میں اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے عروج سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا ۔ میٹنگ میں اے سی ایس ہوم آر کے گوئل ، اسپیشل ڈی جی پی سی آئی ڈی آر آر سوائن ، اسپیشل ڈی جی پی کرائم اے کے چودھری ، لاء سیکرٹری اچل سیٹھی ، ڈائریکٹر انفارمیشن اکشے لابرو اور یو ٹی حکومت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ جموں و کشمیر میں ریگولیٹری اداروں کے اعلیٰ حکام بشمول جی ایم آر بی آئی ، آر سی ایس ، آر او سی ، مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ کے افسران ، آر بی آئی اور سی بی آئی اور آئی سی اے آئی کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔