رام بن // جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او) نے ضلع رام بن کے او ڈی او پی ۔ ڈی اِی ایچ کے لئے جی اِی ایم آن بورڈنگ مہم ممکنہ برآمد کنند گان اور تمام سرکاری محکموں تک براہِ راست رَسائی فراہم کرنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کے اِشتراک سے منعقد کیا تھا۔ پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پر ضلع سطح پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر کی مجموعی نگرانی میں منعقد کیا گیا ہے تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے مجموعی تجارت او ربرآمدی ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جاسکے۔گورنمنٹ الیکٹرنک مارکیٹ پلیس ( جی اِی ایم ) اِنڈیا میں گورنمنٹ پروکیو رمنٹ کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے اور اِس پورٹل پر ڈی اِی ایچ کے تحت او ڈی او پی / مصنوعات کے لئے براہ ِ راست مارکیٹ لنکس فراہم کرتا ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ اِنڈسٹری آف پروموشن اینڈ ڈومیسٹک ٹریڈ ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے تمام ریاستوں اور یوٹیز کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی جس میں سفارش کی گئی کہ’’ او ڈی او پی ۔ڈی اِی ایچ مصنوعات ‘‘کو ترجیحی بنیاد پر جی اِی ایم پورٹل پر آن بورڈ کیا جائے ۔’’ او ڈی او پی ۔ڈی اِی ایچ مصنوعات‘‘کی آن بورڈنگ مفت ہے اور جی ایس ٹی کی تفصیلات بیچنے والوں کے لئے اِختیاری ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے مگس پالن اَفراد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع رام بن میں شہد کی برآمدات کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے ۔ شہد کو ضلع رام بن سے او ڈی او پی اور ضلع ایکسپورٹ ہب پروجیکٹ کے تحت آئٹمز میں سے ایک طورپر چُنا گیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ حکومت اور دیگر برآمدی آرگنائزیشنوں کے ساتھ مل کر رام بن سے شہد کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے ۔جی اِی ایم آن بورڈنگ سے شہد کے مقامی پروڈیو سروں کو ملک بھر کے مختلف محکموں سے کاروبار کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔ اِس تقریب میں رام بن ضلع سے ایف پی او کے ممبران اور اعلیٰ زرعی اَفسران اور جے کے ٹی پی او کے نمائندوں نے شرکت کی اور جی اِی ایم پلیٹ فار م پر موقع پر موجود تھے۔اِس سے قبل جے کے ٹی پی او نے گورنمنٹ اِی۔ مارکیٹ پلیس ( جی اِی ایم ) میں شامل ہونے کے فوائد کے ساتھ ساتھ پورٹل کے کام کرنے کے طریقے کا مظاہرہ کرنے کے بارے میں تفصیلی وضاحت فراہم کی۔ جے کے ٹی پی او ٹیم نے شرکأ کو یکے بعد دیگر ے بیداری سیشن بھی فراہم کئے اور تقریباً 15 سیلروں کو جی اِی ایم پورٹل پر شامل کیا۔آن بورڈنگ او ڈی او پی مصنوعات کے لئے حکومتی مارکیٹ کو کھول دیتی ہے ۔اہم سرکاری تقریبات ، کانفرنسوں اور سربراہی اجلاسوں میں تحفے اورسووینئر کے مقاصد کے لئے بالخصوص 2023 ء میں ملک بھر میں منعقد ہونے والے جی 20 کے مختلف اجلاسوں پر غور کرنا ہے۔جے کے ٹی پی او جموں وکشمیر کے کاروباریوں کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر فزیکل اور ورچیول اِی ۔ کامرس مارکیٹنگ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی میںکمرشل میلوں اور ایکسپو میں شرکت ، جی اِی ایم، او این ڈی سی اور دیگر اِی۔ کامرس پلیٹ تک آسان رَسائی فراہم کرکے معاون ثابت ہوں گے جس کے نتیجے میں مجموعی تجارت اور برآمدی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنائیں ۔جے کے ٹی پی او نے گزشتہ دو مہینوں میں 10 اَضلاع جیسے رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، اودھمپور ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، سری نگر ، کپواڑہ ، بڈگام اور گاندربل میں او ڈی او پی ۔ ڈی اِی ایچ مصنوعات کے لئے جی اِی ایم آن بورڈنگم مہمات کا اِنعقادکیا ہے جس میں او ڈی او پی ۔ ڈی اِی ایچ مصنوعات کے تقریباً 200 سے زیادہ فروخت کنندگان نے شرکت کی ہے ۔










