کولگام//ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس کولگام نے خواتین کے عالمی دِن منانے کے لئے اَپنے وِنگ ڈسٹرکٹ ہب فار ڈسٹرخٹ امپاور منٹ آف وومن ( ڈی ایچ اِی ڈبلیو ) کے ذریعے آج یہاں ڈاک بنگلہ چاولگام میں ایک پُر وقار تقریبا اِنعقاد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے تقریب کی صدارت کی۔پروگرام میںاے سی آر میر امتیاز العزیز ، ڈی ایس ڈبلیو او صنوبر الطاف ، مختلف کالجوں کے پروفیسروں کے ساتھ طلباء ، ڈی ایم سی ڈی ایچ ای ڈبلیو ، او ایس سی ، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، ڈی اِی سی سی ، سی سی آئی کے اَفسران نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں اَپنا کردار اَدا کر رہی ہیںاور اِنتظامیہ ، سماجی ، معاشی ، سیاسی ، تعلیمی اور عدالتی محاذوںسمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اَپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے شرکأ کو خواتین پر مبنی متعدد سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔اُنہوں نے اِنتظامیہ کی اِن کوششوں پربھی روشنی ڈالی جو خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے کی گئی ہیں۔بعد میں ایک پروقار تقریب کا اِنعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان کی مثالی کارکردگی اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے لئے سراہا گیا۔










