nirmal sitharaman

جموں کشمیر کو بار بار اجاگر کرکے عالمی فورموں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے:نرملا سیتا رامن

سرینگر / /عالمی فورموں پر بار بار جموں کشمیر تنازعہ کو اجاگر کرکے عالمی فورموں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا ستیا رامن نے کہا کہ جیسے ہم نے آج تک اس معاملے کو سنبھالا ہے ویسے اس وقت بھی کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کافی بہتر ہے اور مرکز ی سرکار نے نئے ترقیاتی منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھا کر نیا دور شروع کر دیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق معروف انگریزی روزنامہ میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ جمو ں کشمیر کے مسئلہ کو ہمارے ہمسایہ ممالک مختلف فارموں پر اجاگر کرکے کوئی جیت حاصل کرنے والے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار کشمیر کے تنازعہ کو اجاگر کرکے عالمی فوروموں پر اس کا ایک الگ دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دنیا کی توجہ اس کی جانب مبذول کرائیں جائے تاہم ایسا کرنے سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے اور نہ ہی کچھ کیا جا سکتا ہے ۔ اسی دوران وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں جموں و کشمیر کے بجٹ کے بارے میں گفتگو کا جواب بھی دیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان معمول پر آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے۔ ہیں۔اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیرخزانہ نے کہا کہ ریل ، سڑک اور رہائشی منصوبے ترقی کر رہے ہیں۔جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حد بندی کے عمل کی تکمیل اور انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کا انتخاب الیکشن کمیشن کے پاس ہونے کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں ۔