سری نگر// خواتین کے عالمی دِن کی تقریبات کو یاد گار بنانے کے لئے اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( اِمپارڈ) سری نگر نے خواتین کے عالمی دِن کے حوالے سے ایک خصوصی لیکچر کااہتمام کیا۔یہ دِن خواتین کے حقوق کی تحریک میں ایک مرکزی نقطہ کے طور پر منایا جارہا ہے جس میں صنفی مساوات ، خواتین کے خلاف تشدد او ربدسلوکی جیسے مسائل کی طرف توجہ دِلائی جارہی ہے ۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر ٹریننگز امپارڈ کشمیر ڈاکٹر جہاں آرا جبین نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اَپنی ترقی او رخوشحالی کی راہ میں حائل تمام رُکاوٹوں کو دور کریں ۔اُنہوں نے مزید کہا،’’خوف محدود ہے اور اس لئے ضروری ہے کہ خواتین تنگ نظر ی سے اوپر اُٹھ کر اَپنی صلاحیتوں کو ثابت کریں۔‘‘اُنہوں نے این اِی ٹی اور جے آر ایف ، ریاستی سطح اور قومی سطح کے اِمتحانات میں کوالیفائی کرنے والے طالب علموں کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔اِس کے علاوہ خواتین اَفسران او رملازمین نے مختلف سرکاری اور نجی اِداروں میں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اس پیش رفت کی یاد دہانی ہے جو ہم نے صنفی مساوات کی طرف کی ہے اور خواتین اور لڑکیوں کو بااِختیار بنانے کے لئے جو کام کرنے کی ضرورت ہے اسے جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ سرکاری ملازم کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صنفی مساوات کو فروغ دیں اور خواتین کو بااِختیار بنائیں۔ ہمیں ایسی پالیسیاں بنانے اور پیش رفت کرنے کی سمت کام کرنا چاہیے جو خواتین کے حقوق کی حمایت کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ان وسائل اور مواقع تک رَسائی حاصل کریںجن کی انہیں کامیابی کے لئے ضرورت ہے۔ایک ایسا معاشرہ جہاں خواتین کی قدر کی جاتی ہے ، ان کا احترام کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ مساوی سلوک کیا جاتا ہے ۔‘‘اِس موقعہ پر کورس کوآرڈی نیٹر سیکرٹریٹ اسسٹنٹ ٹریننگ کورس نگہت اَمین نے بھی خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور تقریب میں شرکت کرنے پر تمام شرکأ اور اَفسران کا شکریہ اَدا کیا۔










