CRPFپُرامن انعقاد کویقینی بنانے کیلئے تیار :آئی جی آپریشنز ایم اے بھاٹیہ
سری نگر// سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل کشمیر آپریشنز ایم اے بھاٹیہ نے منگل کو کہا کہ مرکزی پولیس فورس نے آئندہ امرناتھ یاترا کیلئے اور انتخابات کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف کشمیر آپریشنز ایم اے بھاٹیہ نے کہا کہ جب بھی کوئی تقریب ہوتی ہے تو وہ (سی آرپی ایف)اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسے پرامن طریقے سے منعقد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جو بھی انتخابات ہونے ہیں یا آئندہ امرناتھ یاترا ہے، ہم نے ان تقریبات کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل کشمیر آپریشنزنے کہا کہ وہ ( مرکزی پولیس فورس )ہمیشہ کسی بھی تقریب کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ انتخابات ہوں یا امرناتھ یاترا اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان تقریبات کو پرامن طریقے سے انجام دیا جائے۔










