Vijay Bidhuri

سمارت سٹی کے کئی پروجیکٹوں کو 15 اپریل تک مکمل کیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر//ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے پیر کوکہاکہ سمارت سٹی کے کئی پروجیکٹوں کو 15 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پیکیج اسکیم کے ملازموں سے ملتا رہتا ہوں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پیکیج کے جتنے بھی ملازمین ہیں۔ میں ان سے ملتا رہتا ہوں اور ان کے جو مسائل ہیں ان کو جتنا ممکن ہوتا ہے حل کیا جاتا ہے۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر کا کہنا تھا کہ سمارٹ سٹی کے جو کام ہو رہے ہیں ان کو ہم نے15 اپریل تک مکمل کرنے کا وقت دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ان پروجیکٹوں پر رات میں بھی کام چل رہا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ لوگوں کو 15 اپریل تک تھوڑے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کے بعد سب ٹھیک ہوگا۔