Dr Samoon reviews draft agenda of 4th Governing Council meeting of JKSDM

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے ایس ڈی ایم کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ( جے کے ایس ڈی ایم )کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔بعد میں منعقد ہونے والی جے کے ایس ڈی ایم کی گورننگ کونسل کی چوتھی تیاری میٹنگ کے مسودے کے ایجنڈے کے نکات کے مختلف اجزأ پر سیر حاصل بحث و تمحیص کی گئی۔ اِس کے علاوہ جموںوکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن کی گورننگ کونسل کی گزشتہ میٹنگوںمیں کئے گئے فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری ایس ڈی ڈی محمد اشرف ، ایم ڈی جے کے ایس ڈی ایم لینا پادھا، آئی آئی ایم جموں پروفیسر مقبل برہان ، ایف اے / سی اے او ایس ڈی ڈی یاسر شریف ، اِنچارج جے کے ایس ڈی ایم جموں آفس نیلنجنا مانوتی اور دیگر متعلقہ اَفسران جبکہ اِنچارج جے کے ایس ڈی ایم سری نگر آفس شفقت آرانے آن لائن شرکت کی۔متعلقہ اَفسران نے پرنسپل سیکرٹری کو چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے لئے ترتیب دئیے گئے ایجنڈے کے بارے میں بھی بتایا جس میں مختلف اَمور اور جے کے یوٹی میں سکل ڈیولپمنٹ مشن کے کام کی موجودہ صورتحال شامل تھی۔ پرنسپل سیکرٹری نے بات چیت کے دوران اَفسران کو سکل ڈیولپمنٹ مشن کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئی ہدایات دیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ جے کے ایس ڈی ایم جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو کیریئر کی مسلسل ترقی ، کاروباری مواقع اور دیر پا روزگار کے لئے مناسب مہارتوں سے بااختیار بنانے کا تصور کرتا ہے ۔ یہ مشن قابل پیمائش او ربامعنی ہنر کی ترقی سے روزگار اور دیر پا ترقی کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ مسودہ ایجنڈے کے نکات میں موجود تمام رُکاوٹوں کو دور کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ یوسیز کا معاملہ ڈی سیز کے ساتھ پہلے ہی منتقل کئے گئے فنڈز کے حوالے سے اُٹھائیں تاکہ اس کے مطابق مزید کارروائی کی جاسکے۔میٹنگ میں مرکزی معاونت والی سکیوں کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس میں پی ایم کے وِی وائی ، ایس اے این کے اے ایل پی اور اِنڈیا سکل کمپٹیشن شامل ہیں اور اس کے علاوہ طبعی اور مالی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔