dooran

10مارچ تک بغیر کسی چوں وچراں کے پنچایتوں اور قصبوں کادورہ کریں

سری نگر//حکومت نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے اور میرا شہر میرافخر پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے نامزدوتعینات کئے گئے پربھاری افسران کوہدایت دی ہے کہ وہ 10مارچ تک پنچایتوں اور قصبوںکادورہ کرکے عوام میں پراپرٹی ٹیکس کی ضرورت اور فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت جموں وکشمیر کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما( آئی اے ایس)نے 20فروری 2023کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آردڑ زیر نمبر250-JK(GAD)آف2023اور20فروری 2023کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آردڑ زیر نمبر251-JK(GAD)کے تسلسل میں 2مارچ2023کوایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر308-JK(GAD)آف2023جاری کیاہے ،جس میں بتایاگیاہے کہ بیک ٹو ولیج کے چوتھے مرحلے اور میرا شہر میرافخر پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے نامزدوتعینات کئے گئے پربھاری افسران،جوو21 سے 28 فروری 2023 کے درمیان جسمانی طور پر اپنی تفویض کردہ پنچایتوں/قصبوں کا دورہ نہیں کر سکے،اُن کویہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بغیر کسی ناکامی کے10 مارچ2023 تک پنچایتوں اور قصبوںکادورہ کرکے عوام میں پراپرٹی ٹیکس کی ضرورت اور فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ اس کے علاوہ متعلقہ افسران متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں،کونسلوں اورکمیٹیوں میں خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ترغیب بھی دیں۔