جموں//اننت ناگ کے پی آر آئی کے نمائندوں کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی کی قیادت میں ملاقات کی۔ویری ناگ ایند ویسو کے ڈی ڈی سی ممبران او ر چیئرپرسن بی ڈی سی پہلگام پر مشتمل پی آر آئی کے نمائندوں کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے متعدد اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد میں لاگو ادھیوگ بھارتی جموںوکشمیر کے ایک وفد نے اس کے صدر پروین گپتا کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور صنعتی شعبے کی ترقی سے متعلق مسائل کی ایک یاد داشت پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف مسائل او رمطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔










