dooran

ہری پورہ میں نالہ پہرو کے کنارے دھنسنے کامعاملہ

مقامی آبادی میں تشویش کی لہر ،لوگوںبالخصوص اسکولی طلبہ کونقل وحمل کے وقت خطرہ

ہندوارہ//ہری پورہ میں نالہ پہرو میں آئی باڈ کی وجہ سے وہاں زرعی زمین کے دھنسنے سے مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق لوگوں نے کہاکہ اس پنچایت حلقہ واہی پورہ لنگیٹ کے تحت آنے والا ایک چھوٹا سا گاؤں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت زیادہ خطرے میں ہے۔ اور یہاں کے مکین کافی خوفزدہ اور پریشان ہے۔ انہوں نے کہا گاوں کے کچھ کنبوں نے اپنی شکایات متعلقہ پنچایت کمیٹی کی اور بروقت حل کرنے کے لیے مانگ کی کیونکہ یہ پنچایتی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی شکایات متعلقہ حکام کی میز پر رکھیں اور لوگوں کی پریشانیوں کے ازالہ کرنے کے اقدامات کرے۔بی ڈی سی چیرمین شوکت پنڈت نے کہاکہ اس سے پہلے بھی یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کپوارہ کے نوٹس میں لایا جو پہلے بھی ڈی سی صاحبان تھے ان کی نوٹس میں لایا لیکن اس بالے کی باندھ کر کوئی کام نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا رات بھر اس نالے سے زمین کھسک رہی تھی جس وجہ سے یہاں کی اس نالے کی نزدیک بستی گھروں میں سو نہیں پائی۔یہاں سے ایک راستہ بھی دیگر گاوں کی طرف جاتا ہے جہاں سے چھوٹے چھوٹے بچے اسکول بھی جاتے ہیں لیکن اس نالے کی کھسکنے سے اب وہاں سے لوگوں کاگزرنا بھی مشکل ہے، بچے سکول جاتے وقت خطرے کا سامنا کررہے ہیں۔نالے کے کھسکنے سے لوگ کافی پریشان ہیں اور ستم ظریفی اس بات کی دن پھر حکام کے کسی بھی اعلی افسر نے یہاں کا دورہ نہیں کیا نا ہی محکمہ فلڈکنٹرول اور ارگیشن کا کوئی افسر یا ملازم یہاں آنا مناسب سمجھا ۔بی ڈی سی لنگیٹ نے حکام بالا ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے اپیل کی کہ وہ یہاں کا ازخود دورہ کرکے اس نالے اور اس کے نزدیک مکینوں کے سدباب کے لئے کوئی اقدامات کرے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔