دیوسنا چوہان نے پی آر آئی ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور پتنی ٹاپ میں مسائل اور مطالبات سنے
اودھمپور//مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات دیوسنا چوہا نے عوامی رسائی پروگرام کے دوسرے دِن جے کے ٹی ڈی سی کانفرنس ہال پتنی ٹاپ میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں چیئرپرسن ڈی ڈی سی اودھمپور لال چند ، ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپرو کرتیکا جیوتسنا ، پوسٹ ماسٹر جنرل جموں ریجن کرنل وِنود کمار، سی جی ایم بی ایس این ایل جے اینڈ کے سنجیوتیاگی ، ایس ایس پی ڈاکٹر وِنود کمار ، اے ڈی ڈی سی گھنشیام سنگھ ، ڈی ڈی سیز او ربی ڈی سیز نے شرکت کی۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام ڈی ڈی سیز او ربی ڈی سیز کو خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا او رمرکزی وزیر کو علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔دوران بات چیت ڈی ڈی سی او ربی ڈی سی نے کئی مسائل او رمطالبات پیش کئے جس میں علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانا ، رام نگر اور نرسو میں کے وِی سکول کا قیام، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال رام نگر میں الٹراسائونڈ اور ایکسرے مشین کا کام نہیں کرنا ، مختلف بلاکوں میں موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ ، اودھمپور ۔ چنانی سڑک کی خستہ حالی، غیر طے شدہ بجلی کی کٹوتی پینے کے پانی کی سپلائی کی کمی ، سگنل ٹاوروں کی مناسب تنصیب ، منریگا کے تحت زیر اِلتوأ ذمہ داریاں ، صنعتی علاقے سے آلودگی یونتوں کی منتقلی ، ستہ اور بسمنی کے لوگوں کو سڑک رابطہ قائم کرنا،پوسٹ آفس گورڈی کی اَپڈیشن ، پتنی ٹاپ میں سیاحت کا قیام ، مال کڈروڈ کی جلد تکمیل ، سرکرای سکولوں میں مفت وائی فائی وغیرہ شامل ہیں۔مرکزی وزیر نے پی آر آئی کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔بعد ازاں ، مرکزی وزیر نے ضلع میں ڈاک او رٹیلی کام خدمات کے کام کاج اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ ڈاک او رٹیلی کام اَفسران کی ایک میٹنگ کی بھی صدارت کی۔جی ایم بی ایس این ایل جموںوکشمیر نے بی ایس این ایل 4جی سیچوریشن پروجیکٹ جیسے ایف ٹی ٹی ایچ ، بھارت نیٹ نیٹ ورک کا اِستعمال ، گرام پنچایتوں کا کوریج ، بھارت نیٹ کا استعمال ، گرام پنچایتوں کا کوریج ، بھارت نیٹ ادیمی سے بھارت نیٹ نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے دیہاتوں میں ایف ٹی ٹی ایچ کی ترقی کے لئے خصوصی پائلٹ ، ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔اُنہوں نے مرکزی وزیر کو بھارت نیٹ کے اِستعمال کے بارے میں آگاہ کیا جس میں ضلع اودھمپور میں اَب تک 115 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ مرکزی وزی رنے متعلقہ اَفراد کو ضلع مین 4جی سیچوریشن پروجیکٹ کے عمل میں تیزی لانے اور مؤثر عمل آوری کی ہدایت دی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک خصوصی منصوبہ کو منظور ی دی ہے جس کے تحت اس برس کے آخیر تک ہر گائوں کو 4جی موبائل خدمات کے ساتھ احاطہ کیا جائے گا۔ نیز ہر گائوں کو آپٹیکل فائبر سے منسلک کیا جائے گا جو تیز رفتار اِنٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ڈاک نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ہر گائوں کو اس کے دائرہ سے 5کلومیٹر کے اَندر بینکنگ کی سہولیت میسر ہوں گی۔پوسٹ ماسٹر جنرل جموں ریجن نے ضلع میں پوسٹل سروسز کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی وزی رکو محکمہ ڈاک کے کام کاج کے بارے میںبتایا۔ مرکزی وزیر بڑے پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے دُوراُفتادہ اور دُور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈاک خدمات کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مرکزی وزیر نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ سڑک رابطہ کسی علاقے کی ترقی اور ترقی کے لئے بنیادی ضرورت ہے اور مرکزی حکومت اِس سلسلے میں ایک مضبوط سڑک نیٹ ورک قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔مرکزی وزیر نے موبائل کنکٹویٹی کا ذِکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اِس جدید دُور میں ہر گائوں میں موبائل کنکٹویٹی فراہم کرنے کے لئے وعدہ بند ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے ہمہ جہت ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اہم ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ گراس روٹ گورننس ڈسٹرکٹ کے قیام سے مجموعی ترقی کے محاذ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔مرکزی وزیر نے ضلع میں مختلف مرکزی معاونت شدہ عوام پر مبنی سکیموں کی مؤثر عمل آوری میں ضلع اِنتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی۔بعد میں مرکزی وزیر نے سناسر سمیت مقامی علاقے کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں اور فلیگ شپ سکیموں کا معائینہ کیا۔ مرکزی وزیر نے ٹائلوں کے جاری کاموں ، فلاور ویلی ،فیس لفٹنگ ، پتنی ٹاپ پر لیزر سائونڈ سسٹم کے ساتھ موجودہ فائونٹین او ربس سٹینڈ سناسر کے جاری اَپل گریڈیشن کام کا بھی معائینہ کیا۔










