Secretary Tourism, Sarmad Hafeez

مہاراشٹر اور گجرات ٹریول ایجنٹوں کی اَنجمنوں نے جموں وکشمیر کے سیاحتی اقدامات پر زبردست ردِّعمل کا اعتراف کیا

سرمدحفیظ نے جموں وکشمیر سیاحت کے فروغ کیلئے مہاراشٹر اور گجرات کے متعدد ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشنز کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

جموں// سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے آج ملک کی ان مغربی ریاستوں میں جموںوکشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں مہاراشٹر اور گجراکے متعدد ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشنز کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔اِستفساری گفتگو میں متعدد ٹریول ایجنٹس ایسو ایشنوں کے سربراہوں اور نمائندوں ، ناظم سیاحت جموں / کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے کیبل کار کار پوریشن اور دیگر ٹوراِزم اَفسران نے بھی شرکت کی۔مہاراشٹر اور گجرات کی متعدد ریاستوں کے ٹریول اینڈ ٹریڈ اِنجمنوں کے سربراہان نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ بات چیت کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے سیاحتی اَقدامات پر زبردست ردِّعمل کا اعتراف کیا۔سیکرٹری سیاحت نے اِستفساری گفتگو کے دوران جموںوکشمیر کو فروخت کرنے کے لئے ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سربراہوں کو متعدد تجاویز دیں ۔ٹریول سربراہوں نے اَپنی مختلف تجاویز بھی دیں جبکہ محکمہ سیاحت کی جانب سے اُٹھائے گئے کچھ اہم اقدامات کی بھی تعریف کی۔اِسی طرح گجرات کے ٹریول ایجنٹس نے بھی اَپنی مثبت تجاویز دیں جس میں سیکرٹری سیاحت نے یقین دِلایا کہ تمام مثبت تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ٹریول ایجنٹس نے آن لائن بکنگ او ردیگر اقدامات کے حوالے سے گلمرگ گنڈولہ کیبل کار کو بہتر کرنے کی بھی تعریف کی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو کھولنے پر بھی سراہنا کی۔اُنہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ جموںوکشمیرمحکمہ سیاحت کو مختلف علاقوں میں روڈشوز کرنے کا مشورہ دیا گیا کیوں کہ پورے گجرات کے لوگ جموں وکشمیر کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔اِس موقعہ پر سرمد حفیظ نے بھارتی شہروں کے باہر دفاتر کو ہدایت دی کہ وہ ٹریول ایجنٹس کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں او راسے لوگوں تک پہنچائیں۔سیاحوں کے لئے جموں وکشمیرکے سفر کو یاد گار بنانے کی تجاویز کو شامل کرنے کے لئے اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دی گئیں۔اِس موقعہ پر ٹریول ایجنٹس کے نمائندوں نے جموںوکشمیر کے لئے ٹرینوں کی فریکوئنسی میں اِضافہ جیسے کئی مسائل بھی اُٹھائے کیوں کہ ممبئی کے بہت سے لوگ جموںوکشمیر یوٹی کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے اَمرناتھ جی یاترا کے دورا ن گزشتہ برس کے اِنتظامات پر بھی اطمینان کا اِظہا رکیا۔سیکرٹری نے اُنہیں بتایا کہ یاترا کے اِنتظامات میں کافی بہتری لائی گئی ہے ،سہولیات میں اِضافہ کیا گیا ہے اور بہتر اِنتظامات و سہولیات کے ساتھ یاترا کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔