بپل پاٹھک نے بڑی براہمنا بلاک کی بدھوری پنچایت کا دورہ کیا

سانبہ/ /ڈائریکٹر جنرل جموںوکشمیر اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ) بپل پاٹھک نے آج پرابھاری آفیسر کے طورپر بڑی براہمنا بلاک کی بدھوری پنچایت کا دورہ کیا۔ اِس موقعہ پر چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل بڑی براہمنا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سانبہ ، سرپنچ، بی ڈی او کے علاوہ دیگر اَفسران اور پی آر آئی ممبران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل امپارد نے پنچایت میں چلائے جارہے ترقیاتی پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے علاقے کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے اور ’بیک ٹووِلیج پروگرام مرحلہ چہارم ‘ کی متعدد ڈیلیور ایبلز کا جائزہ لیا۔بپل پاٹھک نے مختلف سرکاری معاونت والی سکیموں سے پنچایت میں خو روزگار کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے بجلی ، نلکے کے پانی کے کنکشن ، تعلیم ، سڑکیں ، صحت اور دیگر جیسی بنیادی سہولیات پر بھی توجہ دی۔اُنہوں نے پنچایت کی مجموعی ترقی کے لئے پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کی جواب دہی اور تعاون پر زور دیا۔ڈائریکٹر جنرل امپارڈ نے ’’ سوچھ گرام پروگرام ، جن بھاگیداری ، لینڈ پاس بُک ، گولڈن کارڈوں ، زیر اِلتوأ وراثت کے تغیرات کی تکمیل ، اِی۔ شرم کارڈ کی تقسیم ، صد فیصد آدھار سیڈنگ / اِندراج، خود روزگاری کو بحال کرنا، متعلقہ ایجنسیوں / مارکیٹنگ بیداری پروگراموں، جل جیون مشن ، پنچایت پانی سمیتیوں، پنچایت یوتھ کلبوںکی تشکیل ،فعالیت اور مشن اَمرت سروور کے ساتھ اہل نوجوانوں کی بات چیت کی سہولیت فراہم کرتے ہوئے پنچایتوں ‘‘ کے تحت تمام ڈیلیوری ایبلز کی سیچوریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے مطالبات اور شکایات کے خصوصی حوالے سے تمام بیک ٹو وِلیج پروگراموں کے جوابات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے تمام مطالبات اور شکایات کے ازالے کے حوالے سے رِپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔