سرینگر میں مجوزہ اجلاس کے حوالے سے انتظامیہ کے افسران سے جانکاری حاصل کی
سرینگر//G20 انڈیا کے چیف کوآرڈینیٹر اور وزارت سیاحت کے دیگر اعلیٰ حکام تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو سری نگر پہنچے ہیں۔جس دوران انہوںنے یہاں پر ایل جی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بات کرکے جی 20سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں جی 20سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تیاریاں شروع کردی گئیں ہیںجبکہ نئی دلی سے جی ٹونٹی چیف کارڈنیٹر اور دیگر حکام اتوار کو سرینگرپہنچے ۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ہریش وردھن سنگلا، چیف کوآرڈینیٹر جی 20، وزارت خارجہ، اروند سنگھ، سکریٹری وزارت سیاحت، جی او آئی، راکیش کمار ورما سیاحت کی وزارت کے سکریٹری، جی او آئی اور دیگر اعلیٰ حکام، نئی دہلی سے ایئر انڈیا کی پرواز سے یہاں پہنچے جہاں انہوںنے ایل جی انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروں جن میںچیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، سیکریٹری ٹورازم کے علاوہ پولیس و سیول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ جی ٹونٹی کے سربراہی اجلاس منعقد کرانے کے حوالے سے جانکاری حاصل کی ۔ ادھر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں مئی 2023 کے دوسرے ہفتے میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار یاں جاری ہے۔ انتظامیہ بڑی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کر کیلئے پیشگی انتظامات کر رہی ہے۔ پارکوں کے لیے پودوں اور دیواروں کی پینٹنگ کے لیے ہدایات دے کردی گئی ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ اس تقریب کی میزبانی کشمیر کے لئے “فخر کا لمحہ” ہوگا کیونکہ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منعقد ہونے والا G20 کا پہلا اجلاس ہے۔ “جی 20 میں دنیا کی تقریباً 70 فیصد آبادی کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی شامل ہے۔ سرینگر میں جی 20 کے اجلاس کا انعقاد اپنی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔










