Dr Samoon reviews modalities for up gradation of FCI to IHM

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ایف سی آئی کو آئی ایچ ایم جے ایم یو میں اَپ گریڈ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا

کہا، ایف سی آئی جموں وکشمیر یوٹی کے نوجوانوں کو براہِ راست روزگار فراہم کرتا ہے

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں فوڈ کرافٹ اِنسٹی چیوٹ ( ایف سی آئی ) نگروٹہ کی اَپ گریڈیشن کا جائزہ لینے کے لئے اَفسروں کی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی اور اپلائیڈ نیوٹریشن ( آئی ایچ ایم ) کے اِنسٹی چیوٹ میں ایف سی آئی کو اَپ گریڈ کرنے کے طریقوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ اِنسٹی چیوٹ نے ایف سی آئی سے آئی ایچ ایم میں اَپ گریڈیشن کے لئے درخواست دی ہے جہاں طلباء کو ہاسپیٹلٹی اور ہوٹل ایڈمنسٹریشن میں تین سالہ ڈگری کورسز حاصل کئے جاتے ہیں۔بی ایس سی (ایچ اینڈ ایچ اے) نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی (این سی ایچ ایم سی ٹی ) کے زیراہتمام وزارتِ مرکزی سیاحت ایف سی آئی اور آئی ایچ ایم جموں کو نشستوں کی مجموعی الاٹمنٹ میں تین سالہ ڈگری کے لئے نشستوںکی الاٹمنٹ کا انتظام کرتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک تفصیلی تجویز پیش کی گئی ہے ، ایف سی آئی کو آئی ایچ ایم سے ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ تک اَپ گریڈ کرنے کے لئے مختلف تعمیرات کے لئے اِنتظامی منظوری کے لئے معاملہ وزارت اور ڈی پی آر کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے۔پرنسپل ایف سی آئی نے میٹنگ کو یہ بھی جانکاری دی کہ اِنسٹی چیوٹ ہوٹل اِنڈسٹری کی مانگ کے مطابق نوجوانوں کو معیاری تربیت فراہم کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے ایف سی آئی کے ضروری عملے اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے بارے میں آگاہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ کاجائزہ لیتے ہوئے اَفسروں سے کہا کہ وہ این سی ایچ ایم سی ٹی کے تمام رہنما خطوط اور قواعد پر عمل کریں تاکہ آنے والے سیشن سے ڈگری کورس شروع ہو۔ اُنہوں نے این سی ایچ ایم سی ٹی کے رہنما خطوط کے مطابق آئی ایچ ایم کی تمام ضروریات کو پورا کرنے پر زور دیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کہا کہ ایف سی آئی صوبہ جموں کا ایک ایسا اِدارہ ہے جو جموںوکشمیر یوٹی کے نوجونوانوں کو تربیت کی تکمیل کے بعد براہِ راست روزگار فراہم کرتا ہے ۔ ایف سی آئی کے طلبا کو ہوٹل اِنڈسٹری کے مختلف شعبوں میں مقامی اور قومی سطح پر روزگار فراہم ہوتا ہے ۔اُنہوں نے اَفسروں پر مزید زور دیا کہ وہ ایف سی آئی کو آئی ایچ ایم میں اَپ گریڈ کرنے سے متعلق کاموں کی جلد اَزجلد تکمیل کے لئے کام کریں تاکہ باہر کے طلباء کو رہائش کے لئے ہوسٹل کی کم سے کم سہولیات جلد اَز جلدپیدا کی جائیں۔میٹنگ میں سینئر اِکنامک ایڈوائزرمرکزی وزارت سیاحت ،پرنسپل ایف سی آئی ، مالیاتی مشیرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔