ریڈکراس اور مہاجن سبھا کا دِن بھراِمدادی تقسیم و بیداری کیمپ کا اِنعقاد
جموں//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا نے بے سہارا لوگوں کے لئے تیزرفتاری سے حکومت کی تعاون کا اعادہ کیا جنہیں کسی بھی قسم کی مدد کی ضرور ت ہے ۔اِن باتوں کا اِظہارکمشنر سیکرٹری موصوفہ نے آج یہاں مہر چند مہاجن پارک گاندھی نگر میں منعقدہ اِمدادی تقسیم و بیداری کیمپ میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے بزرگ شہریوں ، خواتین ، خصوصی ضروریات والے اَفراد ، بچوں وغیرہ کے لئے ان کے مسائل کو تیز ی سے حل کرنے کے لئے متعدد ہیلپ لائین قائم کی ہیں۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے غریب اور نادار اَفراد میں اونی کمبل، اَدویات ، دیگر طبی اِمداد ، سکول بیگ اور دیگر گھریلو اِستعمال کی اشیاء بھی تقسیم کیں۔اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں ضلع نے تقسیم کیمپ کا اِنعقاد سماجی بہبود محکمہ اور مہاجن سبھا گاندھی نگر کے اَشتراک سے کیا تھا۔اِس موقعہ پر محکمہ سماجی بہبود اور دیگر این جی اوز اَفسران نے ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایس ڈبلیو ڈی اور ریڈکراس سوسائٹی کی مختلف فلاحی سکیموں کی وضاحت کی۔اِس موقعہ پر چیف سرپرست مہاجن سبھا جُگل مہاجن نے اَپنے خیالات کا اِظہارکیا اوراُنہوں نے آرگنائزیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غرباء اور ضرورت مندوں کی خدمت مہاجن سبھا کا مقصد رہا ہے۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر مشن وتسالیہ اور مشن شکتی ہرویندر کور، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جموں کے بی جنڈیال ( ریٹائرڈ) ، معروف کالم نگارروی روہمیترا ، مختلف سماجی کارکنوںاور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد بھی موجود تھے۔










