چند برس پہلے جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور بندوق دیکھتے جاتے تھے آج کھیل کا سامان اُٹھارہے ہیں
سرینگر //کھیلو انڈیا کے تحت وادی میں شروع ہوئی سرمائی کھیلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ وادی کشمیر میں اس طرح کی سرگرمیاں چل رہی ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ نوجوان دلچسپی دکھارہے ہیں جبکہ آج سے چند سال پہلے انہی نوجوانوںکے ہاتھوں میں پتھر اور بندوق ہوا کرتے تھے آج ان کے ہاتھوں میں کھیلوں کا سامان ہے ‘‘ وزیر اعظم نے کہاکہ جموںکشمیر میں نمایا ں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے اور ان کھیلوں کے انعقاد سے ’’ایک بھارت سروشیٹھ بھارت‘‘ کا احساس ہورہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے ملک کی ترقی میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہے ہیں اور ‘کھیلو انڈیا ونٹر گیمز’ نے نہ صرف وہاں کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دیا ہے بلکہ ‘ایک بھارت سروشریشٹھ بھارت کا احساس کو مضبوط کیا ہے۔۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعہ کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں ‘کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں’ کے افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگا۔ چاہے وہ کاروبار ہو، سیاحت ہو، باغبانی ہو یا کھیل۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے آج یہ نوجوان کھیلوں میںمصروف ہوکر کھیل سامان ہاتھوںمیں اُٹھائے ہوئے ہیں جبکہ یہی وہ نوجوان ہیں جو کچھ سال پہلے پتھر اور بندوق اُٹھاکر اپنے مستقبل کو تاریک بنانے کی طرف جارہے تھے۔ انہوںنے بتایا کہ آج جموں کشمیر میں خوشی اور تعمیر و ترقی دیکھی جارہی ہے جس میں نوجوان اول دستہ کے طور پرکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں نے نہ صرف کھیلوں اور سیاحت کی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ اس سے ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے احساس کو بھی تقویت ملی ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ وہ گلمرگ میں ‘کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں’ کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کے بارے میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت سے جان کر خوش ہیں، وزیر اعظم نے جموں کشمیر کی برف باری اور دیکھنے کے لائق پہاڑیاںمیں ‘برف’ پر مبنی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں کامیابی کا دنیا میں کسی بھی ملک کی ترقی اور عزت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی ترقی میں نوجوانوں کی توانائی بہت اہم ہے جو محنت اور لگن کے ذریعے ملک کو مختلف شعبوں میں آگے لے جاتی ہے۔ ایسے حالات میں، ‘کھیلو انڈیا’ مہم ہمارے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو خاص طور پر دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر مرحلے پر پرعزم قدم اٹھا رہا ہے اور انہیں جامع اور وسیع نقطہ نظر کے ذریعہ کھیلوں کی جدید ترین سہولیات فراہم کر رہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک دنیا کی ابھرتی ہوئی کھیلوں کی طاقت کے طور پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔مودی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں صحت مند مقابلوں کے لیے سو فیصد لگن کا پابند بناتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی سپورٹس مین شپ پر قائم رہنا اور ہار سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا، کھیلوں سے سیکھنے کا ایک اہم سبق ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ‘کھیلو انڈیا ونٹر گیمز’ میں حصہ لینے والے کھلاڑی محنت اور لگن کے ساتھ کھیل کھیلیں گے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے لامحدود مواقع کے دروازے کھولیں گے۔مودی نے اس تقریب کے لیے کھلاڑیوں، کوچز، منتظمین اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا آغاز آج مرکزی وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وادی کشمیر کے برف پوش گلمرگ میں ان کے افتتاح کے ساتھ کیا۔ یہ گیمز کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ سرمائی کھیلوں کے 10 مختلف شعبوں میں ملک بھر سے 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔










