امام جامع مسجد،بزرگ والدین اور نوعمربھانجاجاں بحق
سری نگر//ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے میں اُسوقت کہرام مچ گیا ،جب یہاںکے امام جامع مسجد ،اُنکے بزرگ والدین اور نوعمر بھانجے سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد ضلع اودھم پور کے چنانی علاقے میں پریم مندر چمپاری کے نزدیک ایک خطرناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح تقریباًساڑھے8بجے ،سنگلدان گول رام بن سے جموں کی جانب جارہی ایک ماروتی کارزیر نمبر JK19-1449 ضلع اودھم پورکے چنانی علاقے میں پریم مندر کے نزدیک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر تقریباً700فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔حکام نے بتایاکہ اس خطرناک حادثے میں جامع مسجد سنگلدان رام بن کے امام 32سالہ مفتی عبدالحمید رضوی اوراُن کے والد 65سالہ مفتی جمال الدین رضوی ساکنان سنگلدان گول موقعہ پر ہی اللہ کوپیارے ہوگئے جبکہ متوفی امام جامع کی والدہ60سالہ حاجرہ بیگم اور بھانجے 16سالہ عادل گلزار ولدگلزار احمد ساکنان سنگلدان گول کوکھائی سے نازک حالت میں نکال کرضلع اسپتال اودھم پور منتقل کیاگیا،جہاں یہ دونوں بھی زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔حکام نے بتایاکہ چنانی اودھم پورمیں ہوئے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہوئے چاروں افراد کی نعشوں کوضروری طبی وقانونی لوازمات کیلئے منتقل کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ طبی وقانونی لوازما ت مکمل کرنے کے بعدچاروں مہلوکین کی میتوں کولواحقین کے سپردکیاگیاتاکہ وہ ان کی آخری رسومات انجام دے سکیں ۔اُدھر معلوم ہواکہ سڑک حادثے میں امام جامع،اُن کے بزرگ والدین اورنوعمربھانجے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کی المناک موت کی خبر پہنچتے ہی سنگلدان گول رام بن میں صف ماتم بچھ گئی ،اورجب پیر کوبعددوپہر چاروں مہلوکین کی میتوںکوآبائی گھرپہنچایاگیاتووہاں کہرام مچ گیا۔ضلع رام بن کے مختلف علاقوں سے بڑی تعدادمیں لوگ سنگلدان پہنچ گئے تاکہ مہلوکین کی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں ۔










