عالمی اثر کے باعث کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی اثر کے باعث کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی/یو این آئی// حکومت نے واضح کیا ہے کہ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور عالمی منڈی کے رجحانات کے پیشِ نظر کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں متوازن ترمیم کی ہے ، جبکہ پیٹرول، ڈیزیل اور گھریلو ایل پی جی (14.2کلوگرام سلنڈر) کی ریٹیل قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔حکومت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں خام تیل اور کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی گیس ایجنسی یا پیٹرول پمپ پر قلت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس لیے لوگوں کو گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کرنا چاہیے ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق کیا گیا ہے ، لیکن گھریلو استعمال کی گیس کی قیمتوں کو مستحکم رکھا گیا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو ملک بھر میں تقریباً 49.8 لاکھ گھریلو ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے گئے ۔ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی اور کالابازاری روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ملک بھر میں 2300 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔