transfers

محکمہ خزانہ میں ردوبدل، 75 افسران کے تبادلے

اکونٹس سروس افسراں کے مختلف اضلاع و اداروں میں نئی تعیناتیاں

سرینگر//یو این ایس//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو محکمہ خزانہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے جے کے اکاؤنٹس سروس کے 75 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائیں۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلے انتظامی مفاد کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق افتخار حسین چوہان کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ڈائریکٹر فنانس کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ نائلہ ظہور چِب کو اکاؤنٹنسی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سری نگر میں ڈائریکٹر فنانس تعینات کیا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق یاسر شریف کو جے کے اسپورٹس کونسل میں فنانشل ایڈوائزر/سی اے او مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سچن ورما کو صدر ٹریڑری جموں میں ٹریڑری افسر بنایا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق منوہر لال کو جے پی ڈی سی ایل کٹھوعہ میں چیف پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسر اور شاداب مخدومی کو بڈگام میں ڈسٹرکٹ ٹریجری آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح الوک گپتا کو جے کے پرزنز ہیڈکوارٹرز اور جاوید مقبول کھنڈے کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں تعینات کیا گیا ہے۔محمد ایوب لون کو اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ ٹریجری آفیسر جبکہ لوکیش گپتا کو بگلیار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ بٹوٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ پرتپال سنگھ کو انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کے دفتر جبکہ نوشین مشتاق کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں تعیناتی دی گئی ہے۔شوکت علی رادر کو کے پی ڈی سی ایل گاندربل میں چیف پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسر، تہلیلہ عصمت کو صدر ٹریجری سری نگر میں ٹریجری افیسر، اور سریر احمد میر کو چیف انجینئر پی ایچ ای کشمیر کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ مبشرہ حسین کو پولیس ہیڈکوارٹرز میں تعیناتی دی گئی ہے۔مزید تبادلوں میں بکرام دت کو جی ایم سی ادھم پور، لیاقت خان کو راجوری، اور انودیپ کور سودن کو ایڈیشنل ٹریجری گاندھی نگر میں تعینات کیا گیا ہے۔ ستین شری گپتا کو جے پی ڈی سی ایل ادھم پور، جبکہ محمد اکرم کو جے کے پی ٹی سی ایل سری نگر میں تعیناتی دی گئی ہے۔عرفان مجید کو روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، نشاد اختر کو جی پی فنڈ پولیس سیل سری نگر، اور محمد اقبال پدر کو سیکوپ کے ساتھ ساتھ سیڈکو کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔دیگر اہم تعیناتیوں میں محمد اشرف آہنگر کو کپواڑہ، وویک شرما کو ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر، عبدالسلام کمار کو گاندربل، اور انیش سنگھ کو پی ڈبلیو ڈی چناب ویلی بٹوت میں تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق متعدد دیگر افسران کو بھی مختلف اضلاع اور محکموں میں تعینات کیا گیا ہے، جن میں بڈگام، پلوامہ، بارہمولہ، کشتواڑ، رام بن، رئیاسی، کپواڑہ اور بانڈی پورہ سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس بڑے پیمانے کے تبادلہ آرڈر کا مقصد انتظامی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانا ہے۔