تمام ترقیاتی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے شوپیان ماسٹر پلان جامع ہوگا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان
شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان ایس کے واشیا نے منی سیکرٹریٹ میں اَفسران کی میٹنگ میں شوپیان میں ڈرافٹ ماسٹر پلان 2032 کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے آغاز میں ٹائون پلاننگ آرگنائزیشن کشمیر کے اَفسران کی ایک ٹیم جو ڈرافٹ ماسٹر پلان شوپیان2032ء کی تیاری میں شامل تھی ،نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں پروجیکٹ کی تفصیل اور تمام تشویش کے پہلوئوں کو میٹنگ کے سامنے پیش کیا۔میٹنگ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، عوامی سہولیات کی فراہمی ، سڑکوں پر دکانداروں کے لئے بازاروں کے لئے مخصوص جگہوں ، پارکنگ ، ٹرانسپورٹ اِنتظام اور ورثے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔اِس سلسلے میں مختلف حلقوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور اعتراضات پر بھی اِستفسار کیا گیا تاکہ دیرپا شہری کاری کے عمل اور سرگرمیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوںنے کہا کہ شوپیان ماسٹر پلان ایک جامع دستاویز ہے جو معاشرے کے ہر طبقے کو پورا کرنے اور قصبے کی تمام ترقیاتی ضروریات کو پور ا کر تاہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ماسٹر پلان پالیسی فریم ورک پر غور وخوض کرتے ہوئے متعلقہ اَفراد کو دو ہفتوں کے اَندر اعتراجات اور تجاویز کو جلدی حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں تاکہ اِس کی تیاری کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان پر عمل در آمد شوپیان کی ترقی میں شامل تمام ایجنسیوں کی اِجتماعی ذمہد اری ہے جس میں مختلف محکمے ، خدمات فراہم کرنے والے ، زمین کی ملکیت رکھنے والی ایجنسیاں ، ریگولیٹرز اور بلدیاتی اِدارے شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ویژن دستاویز بڑی حد تک ماحولیات ، معیشت ، ٹرانسپورٹیشن ، ورثہ ، ثقافت اور عوامی مقامات کی پالیسیوں کا اَحاطہ کرتی ہے۔میٹنگ میں صدر ایم سی شوپیان ، چیف ٹائون پلانر ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، تحصیل دار ، ایگزیکٹیو آفیسر ایم سی شوپیان ، اسسٹنٹ ٹائون پلانر ، سیکرٹری ایم سی ، ڈائریکٹوریٹ آف اَر بن لوک باڈیز ،کشمیر کے نمائندے اور کونسلروں نے شرکت کی۔










