سی ایس ایس کے تحت 239361 کاموں کو مکمل کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اچھی حکمت عملی بنائیں ۔ چیف سیکرٹری

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام انتظامی سیکریٹریوں بشمول ڈپٹی کمشنروں اور دیگر سیکٹرل سربراہوں سے کہا کہ وہ مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) کے تحت دو لاکھ سے زیادہ کاموں کے ہدف کو مکمل کرنے کیلئے اچھی طرح سے منصوبہ بندی کریں اور مناسب حکمت عملی بنائیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2022-23 کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کے دوران دیں ۔ اجلاس میں انتظامی سیکریٹریز ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور چیف پلاننگ آفیسرز کے علاوہ ڈی جی بجٹ ، محکمہ پلاننگ کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ اہداف کو بروقت حاصل کرنے کیلئے روڈ میپ بنائیں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کیپیکس کو اسکیم کے مطابق حصوں میں تقسیم کرنے اور ان میں سے ہر ایک کے تحت کی گئی کارکردگی کا جائیزہ لینے پر زور دیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ان اسکیموں کے تحت کئے گئے کاموں کی تعداد پر نظر رکھیں اور ان تمام کو مکمل کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ تقریباً 100 ایسی اسکیمیں ہیں جن میں سے ہمیںبیشتر کے تحت فنڈز تک رسائی حاصل کرنی تھی ۔ انہوں نے پہلے سے جاری کردہ حصص کو موثر طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا تا کہ محکموں کے ذریعے اگلی قسطوں تک رسائی حاصل کی جا سکے ۔ انہوںنے پلاننگ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بدلے ہولئے منصوبہ بندی کے منظر نامے کو سمجھیں تا کہ وہ اپنے کام کو بہتر بنا سکیں ۔ انہوں نے انتظامی سیکریٹریوں اور ڈی سیز سے بھی کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً جائیزہ اجلاس منعقد کریں تا کہ درپیش رکاوٹوں کو آسانی سے دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے ہر ایک ڈی سی سے پلان کے سائز ، ریلیز اور آج تک ہونے والے اخراجات کے بارے میں پوچھا ۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے کاموں کی تعداد اور تیسری سہ ماہی کے آخر تک ان کاموں کی تعداد کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ چیف سیکرٹری نے آزادی کا امرت مہوتسو ( اے کے اے ایم )، سوچھ گرامین وغیرہ جیسے فلیگ شپ پروگراموں کے تحت ہر ضلع کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ اے کے اے ایم کے تحت متعلقہ سرگرمیوں کو اپ لوڈ کرنے کے عمل کو تیز کریں اور فیڈ بیک کے معیار کو بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سوچھ گرامین ‘‘ کے تحت صفائی ستھرائی کو ترجیح دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے سے کہا کہ وہ ہر گاؤں میں گھر گھر جمع ہونے والے کچرے کو الگ کرنے کیلئے ڈمپنگ سائٹ کی نشاندہی کو یقینی بنائیں ۔