دفاعی شعبے میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا :راجناتھ سنگھ
سرینگر //ملک کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہندوستانی دفاعی شعبہ آنے والے وقتوں میں ایک عالمی رہنما ہوگا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے ملک میں گجرات سے آسام تک ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، اور کشمیر سے کنیا کماری تک ان کی شناخت کرنے، ان کی اصلاح کرنے اور انہیں قوم کی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گاندھی نگر میں منتھن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا’’ملک کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے، ہندوستانی دفاعی شعبہ آنے والے وقتوں میں ایک عالمی رہنما ہوگا‘‘۔ ہمارے ملک میں گجرات سے آسام تک ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، اور کشمیر سے کنیا کماری تک ان کی شناخت کرنے، ان کی اصلاح کرنے اور انہیں قوم کی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی طرف سے انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اسے اس کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ سال وزیراعظم کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ آئی ڈی ای ایکس ہندوستان کو خود انحصار اور خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک اہم اقدام ہے۔ اسے ڈیف ایکسپو 2018 کے دوران پی ایم نے لانچ کیا تھا۔ اس کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اسے پچھلے سال وزیر اعظم کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ایلسی لنس نے ملک میں کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، جو کہ مختلف پالیسیوں کی رکاوٹوں کی وجہ سے اب تک نظر نہیں آرہا تھا۔ اس نے سٹارٹ اپس کے خواہشمندوں اور اختراع کاروں کو آگے آنے اور دفاعی شعبے میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔










