34ممالک نے مشترکہ بیان کیا جائے۔ایس جے شنکر
سرینگر// ستاہترویں یو این جی اے کی میٹنگ میںقوام متحدہ سلامتی کونسل میں فوری جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ہندوستان سمیت قریب 34 ممالک نے اس تعلق سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے۔ یہ جانکاری ہندوستانی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کے ذریعے دی ہے۔نیویارک میں 77ویں یو این جی اے کی میٹنگ میں ایل69 گروپ کے ارکان اور دیگر مدعوین یکسان نظریات کے حامل ممالک نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے احیا اور مناسب اصلاحات کو لے کر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔وزارت نے کہا کہ ہندوستان سمیت 34 ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فوری اور جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کی اکثریت پر مشتمل ترقی پذیر دنیا کی خواہشات اور تصورات کی عکاسی کرے۔دوسری جانب، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سے آسٹریلیا، بھارت، انڈونیشیا کی سہ رخی میٹنگ ہونے کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج نیویارک میں پہلا آسٹریلیا۔ہندوستان۔انڈونیشیا سہ رخی انعقاد شاندار رہا۔ سمندری مسائل، سمندری اقتصادیات، ڈیجیٹل اور شفاف توانائی پر آگے بڑھنے کا ہمارا خیال واضح ہے۔










