وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ’’ ڈبل انجن ‘‘ والی سرکار لوگوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامعہ پہنائی گی / امیت شاہ

ہم نے وہ کرکے دکھایا جو کانگریس ستر سالوں میں نہیں کرپائی

جموں کشمیر کو بھارت میں ضم کرکے اکھنڈ بھارت بنایا :وزیر داخلہ امت شاہ

سرینگر//مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج ہفتہ کو ’حیدرآباد مْکتی دیوس‘ تقریب کا افتتاح انجام دیااس موقعے پر انہوں نے کانگریس کی بھارت جوڑویاترا کو ملک توڑو یاترا قراردیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر کو بھارت کے ساتھ مکمل طور پر جوڑ کر اکھنڈ بھارت کی نیم ڈالی ، امت شاہ نے کہا کہ آج جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے اور لوگ اب چین کی نیند سورہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج ہفتہ کو ’حیدرآباد مْکتی دیوس‘ تقریب کا افتتاح انجام دیا۔حیدرآباد کے انڈین یونین میں شامل ہونے کے بعد ملک کے پہلے وزیرداخلہ سردار پٹیل نے یہاں ترنگا لہرایا تھا۔ اب 75 سال بعد وزیرداخلہ امیت شاہ نے ترنگا لہرایا۔وزیرداخلہ امت شاہ نے حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں حیدرآبادکو آزاد کرائے جانے کے دن کی ایک سال تک جاری رہنے والی تقریبات کا افتتاح کیا۔انہوں نے قومی پرچم لہرایا اور نیم فوجی دستوں سے گارڈ آف آنر حاصل کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرامت شاہ نے کہاکہ 75 سالوں کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ کی سرزمین پر حیدرآباد کو آزاد کرائے جانے کا دن سرکاری طور پر منایاجارہا ہے۔ اْنہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی پارٹیوں کو17 ستمبر کے دن کو حیدرآباد کا یومآزادی کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔ کیونکہ اْن کے ذہن میں اب بھی رضاکاروں کا خوف ہے۔ 17 ستمبر کو سرکاری طور پر تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ جیسے ہی انہوں نے یہ فیصلہ لیا، تمام دیگر پارٹیوں نے اعلان کیا کہ وہ اِس دن کا جشن منائیں گی۔اس موقعے پر کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو ملک توڑو یاترا قراردیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس نے جو ستر برسوں میں نہیں کیا وہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے کرکے دکھایا ہے ۔ امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑا گیا اور اکھنڈ بھارت کا ثبوت پیش کیا ۔ امت شاہ نے بتایا کہ کانگریس بھارت کو جوڑنہیں رہی ہے بلکہ توڑنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا ک تلنگانہ ، جموں کشمیر اور مشرقی ریاستوں کو مکمل طور پر بھارت میں ضم کرکے ہم نے بھارت جوڑو نعرہ پر عمل کیا۔ اس دوران مہاراشٹر کیوزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے اور کرناٹک کے ٹرانسپورٹ وزیر سری راملو اور ثقافت کے مرکزیوزیر جی کشن ریڈی نے اِس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پریڈ میں مہاراشٹر، کرناٹکاور تلنگانہ کے ثقافتی گروپوں نے حصہ لیا۔ اِس سے پہلے، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئیجناب کشن ریڈی نے کہا کہ جن مجاہدین آزادی نے، حیدرآباد کو آزاد کرانے کیلئے اپنیجانیں قربان کی تھیں، انہیں آج حیدرآباد میں پہلیمرتبہ باضابطہ تقریبات منعقد کرکے سچا خراج عقیدت پیش کیا گیا۔