سولاپور میں گزشتہ روز شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن، بیدر اور خادِمانِ اردو فورم،سولاپور کے زیرِ اہتمام تعلیم سے محروم اردومیڈیم کے طلبہ اور ڈراپ آوٹ کی روک تھام کے لیے ایک کریش کورس کے ابتدائی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ آج کے اس معلوماتی دور میں بچوں میں مزید خود اعتمادی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔آغاز میں خادماں اردو فورم سولاپور کے روح رواں وقار شیخ نے تفصیل پیش کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ میں آن لائن تعلیم سے محروم اردو میڈیم کے ہفتم جماعت کے طلبہ اور ممکنہ ڈراپ آوٹ کو روکنے کے لیے بہت ہی اہم کریش کورسس شروع کیے جارہے ہیں ۔وقار احمد شیخ نے کہاکہ اردو میڈیم کے ڈراپ آوٹ طلبہ کے لیے فورم پچھلے پانچ سالوں سے طلبہ کو مفت کوچنگ کلاسس کا اہتمام کرکے ایس۔ ایس۔ سی۔ امتحان کامیاب کراکے طلبہ کو سماج میں باوقار زندگی گزارنے کے لیے ابھار رہا ہے انھیں خود کفیل بنانے کے لیے مختلف کورسس کا اہتمام بھی کیا ہے۔پچھلے دو سالوں سے کویڈ کی وجہ سے جو طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں ناکام رہے جو ایک اہم مسئلہ بنتا جا رہا ایسے ۔ اردو، انگریزی، مراٹھی، میتھ یعنی ریاضی کے مضامین کی ماہر اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعے ممکنہ ڈراپ آوٹ کو روکنے کا اہم کام فورم کررہا۔ایسے سو طلبہ کو فورم بیگم پیٹھ فورم کے کشادہ کلاس روم میں اور شمع اردو پرائمری اردو اسکول نئی زندگی میں طلبہ کو تربیت دینے کا انتظام کیا ہے۔ خادِمانِ اردو فورم، سولاپور اپنے تعمیری پروگراموں کے ذریعے ڈراپ آؤٹ طلبہ کو سماج میں باوقار زندگی گزارنے کے لیے انھیں ابھارنے کے لیے دسویں جماعت پاس کراکے انھیں خود کفیل بنانے کے لیے لڑکوں کو الیکٹریشن کورس، لڑکیوں کے لیےنرسنگ کورس، فیشن ڈیزائننگ کورس غریب طلبہ کے لیے مفت جاری کیے ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں سے لگا تار اردو کی ترقی و ترویج کے ساتھ فورم اپنے تعمیری پروگراموں کے ذریعے طلبہ اور قوم و ملّت کے لیے ان کی رہنمائی میں اور خادمان کے تمام اراکین بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔مستقبل قریب میں اور بھی شارٹ ٹرم کورسس شروع کرنے کا ادارہ عزم رکھتا ہے۔ اس موقع پر مہمان آصف علی ،شاہین اکیڈمی بیدر کے ڈائریکٹرنے ادارہ شاہین میں اقامتی درسگاہ میں طلباء وطالبات کی بہتر تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں کاذکر کیا۔انہوں نے تفصیل سے شاہین کی کارکردگی پیش کی،جس کے تحت ڈراپ آوٹ بچوں کی خصوصی تربیت اور مدارس سے فارغ حفاظ جو عصری تعلیم سے ہمکنار کرنے کے بارے میں تفصیل پیش کی ۔










