Film festival

فلم ساز جموں و کشمیر کے متاثرکن مقامات پر فلم کی عکس بندی کر سکتے ہیں

سری نگر//فلم ساز جموںوکشمیر کے خوبصورت مقامات کی شوٹنگ کے لئے ایک خاکہ بنارہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا کی طرف سے پہلی فلم پالیسی کے حالیہ آغاز کے بعد جس نے جموںوکشمیر یوٹی میں فلم کی شوٹنگ کو ترغیب دی ہے۔جنوری 2021ء میں بالی ووڈ کے بڑے بینرز سیاحتی شعبے کو کامیابی دیتے ہوئے کشمیرپہنچے جسے کافی نقصان پہنچا تھا ۔دورہ کرنے والی بالی ووڈ ٹیم 24 رُکنی بالی ووڈ وفد پر مشتمل تھی جس میں اَجے دیو گن فلمز ، سنجے دَت پروڈکشنز ، ریلائنس اِنٹر ٹینمنٹ ، روہت شیٹی فلمز ، زی سٹوڈیوز ، ادھیکاری برادرس اور ایس اے بی ( مراٹھی ) ، اینڈ یمول کے اَرکان ،ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور ایکسل اِنٹرٹینمنٹ کے علاوہ پروڈیوسر گلڈ ممبئی کے کئی نمائندگان شامل تھے۔محکمہ سیاحت ایک آفیسر نے کہا ،’’ ٹاپ پروڈکشن ہائوسز نے یونین ٹیریٹری کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جس میں دِلکش قدرتی خوبصورتی اور مختلف قسم کے مضامین کی شوٹنگ کی صلاحیت موجود ہے ۔ کشمیر کو فلم سازوں کی طرف سے سیاحتی آغاز سے گائوں کے سلسلے او رتجارتی اِشتہارات کی شوٹنگ کے لئے علاقائی تفریحی ہائوسوں کے علاوہ فلم سازوں کی طرف سے اَچھا ردِّ عمل مل رہا ہے۔‘‘بالی ووڈ کے ہدایت کاروں نے کشمیر کو اِس کے دِلکش مناظر کی وجہ سے اَپنی بہت سی فلموں کے لئے فلم بندی کے میدان کے طور پر چنا ہے ۔ ہائی وے ، فینٹم ، فتور، بجرنگی بھائی جان،رازی ، حیدر ، تھری ایڈیٹس اور بہت سی مشہور فلموں کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی ۔فلم پروڈیو سر سدھارتھ رائے کپور نے گلمرگ وِنٹر فیسٹول 2021 کے دوران کشمیر کے اَپنے حالیہ دورے کے موقعہ پر کہا ،’’ ہم کشمیر کو فلم اِنڈسٹری میں اِسی طرح واپس لائیں گے جیسے یہ 1960ء کی دہائی میں تھا۔‘‘ تین روزہ فیسٹول جو 6؍ فروری 2021ء کو شروع ہوا ۔اِس میں سدھارتھ رائے کپور ، وِدیا بالن ، نیلم کوٹھاری او راَرباز خان جیسی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔بالی ووڈ اَداکارہ نیلم کوٹھاری نے زور دے کر کہا کہ وہ اَپنے ساتھیوں ، صنعتی پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کی حوصلہ اَفزائی کریں گی کہ وہ اَپنی فلموں کی شوٹنگ وادی کشمیر میں بالخصوص خوبصورت گلمرگ میں کریں۔ اُنہوں نے کہا ،’’ کشمیر میرے دِل کے بہت قریب ہے کیوں کہ میری پہلی تصویر ’’ جوانی ‘‘ سری نگر گلمرگ اور پہلگام کے خوبصورت مقامات پر شوٹ کی گئی تھی۔‘‘خوبصورت اَداکارہ نے فوج کی طرف سے ہندوستان آزادی کا 75 ویں سال کا جشن ’’ آزادی کا امرت مہااُتسو ‘‘ منانے کے لئے منعقد کئے گئے ’’ گلمرگ وِنٹر فیسٹول ‘‘ کے سائڈ لائنز پر زو ردیا ۔اُنہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلم اِنڈسٹری کشمیر کے خوبصورت مقامات پر بہت خوشی اور آرام سے اَپنی فلموں کی شوٹنگ کرسکتی ہے کیوں کہ وہاں کوئی خوف یا خطرہ نہیں ہے اور ماحول بالکل بدل چکا ہے ۔حال ہی میں اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے گذشتہ نو مہینوں میں دوبار وادی کا دورہ کیا ۔سارہ سوشل میڈیا پر کشمیر کے بارے میں اَپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یونین ٹیریٹری کی فلم پالیسی کے آغاز کے موقعہ پر کہا تھا،’’ اِس خطے میں فلم اِنڈسٹری کی مجموعی ترقی کو آسان بنانے کے لئے کام کیا گیا ہے جس میں فلم ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام اور بند سنیما ہالوں کی بحالی شامل ہیں۔‘‘ادا کار عامر خان اور فلم ساز راج کمار ہیرانی کی موجودعگی میں ستاروں سے بھری تقریب میں شروع کی گئی ا،س پالیسی کا مقصد جموںوکشمیر کو فلم سازوں کے لئے فلم کی شوٹنگ کی پہلی پسند کے طور قائم کرنا ہے۔ادا کار عامر خان نے جموںوکشمیر کی فلم پالیسی 2021ء کو پوری فلم اِنڈسٹری کے لئے ’’ خوشی کالمحہ ‘‘ قرار دیا ہے۔عامر خان نے کہا ،’’ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں اور ا ِس فلم پالیسی کے لئے ان کا شکر گذار بھی ہوں ۔ یہ فلم اِنڈسٹری کے لئے خوشی کا لمحہ ہے اور ہمیں کئی سہولیات حاصل ہوں گی اور اس سے یہاں فلموں کی شوٹنگ آسان ہوجائے گی ۔ میں پوری ٹیم کے لئے خوشی کا اِظہار کرتا ہوں۔‘‘56 سالہ اداکار نے وادی کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ُانہوں نے محبت کی بارش کی۔ٹالی ووڈ کے فلم ساز کشمیر میں شوٹنگ کرنے اور دِلکش مناظر کو اَپنی فلموں میں قید کرنے کے لئے اتنے ہی پر جوش ہیں ۔ فلم سازکناڈا سپر سٹار پونیتھ راج کمار نے فروری 2021ء میں فلم جیمز کے لئے شوٹنگ کی ۔ جنوبی فلموں کی اَداکارہ پریا مانی کی ٹیم نے بھی گذشتہ ماہ دودھ پتھری کے دُور دراز علاقوں میں نئی آنے والی کیارا او رسونل کے ساتھ شوٹنگ کی۔ایک اور کناڈا اداکار رکشیت شیٹی نے نومبر 2020ء میں فلم 777 چارلی کے لئے شوٹ کیا ۔ ا،س کے علاوہ ملیالم فلم جینیمن کی شوٹنگ کشمیر کے مختلف مقامات پر کی گئی ۔ اِس کے علاوہ مشہور تیلگو فلم سٹار بیلم کونڈہ سائی سری نواس اور نابھا نتیش نے جنوری 2021ء میں ایک فلم کی شوٹنگ کی۔فلم جیمز کے ڈائریکٹر چیتن کمار نے میڈیا اَفراد کو بتایا،’’ جیمز کے لئے پونیتھ راج کمار کے ساتھ شوٹنگ کا تجربہ خوشن کن رہا اور ہم نے کشمیر میں شوٹنگ کا لطف اُٹھایا۔‘‘سرکردہ سنیما ٹوگرافر اور فلم ساز روی ورمن جنہوں نے کشمیر میں فلم کا تروولیدائی کے لئے شوٹنگ کی تھی ، نے کہاہے،’’ کشمیر ہمارے ملک کی سب سے خوبصورت جگہوں میں ایک ہے ۔ کشمیری بہت ملنسار ہیں اور وہ جنوبی ہندوستانیوں کی طرح ہیں۔‘‘جنوبی فلموں کے اَداکار اور کامیڈین اَپنے مزاحیہ تاثرات کے لئے مشہور علی باشا جو حال ہی میں کشمیر میں ایک تیلگو گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے ،نے کہا،’’ جنوبی فلم اِنڈسٹری کو شوٹنگ کے لئے متاثر کن وادی میں واپسی کرنی چاہیے۔‘‘حکام کے مطابق نئی فلم پالیسی جموںوکشمیر میں فلم اِنڈسٹری کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے ، جموںوکشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام اور ٹیلنٹ پول اور شوٹنگ کے تمام مقامات کے لئے ویب سائٹ تک رَسائی فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ شوٹنگ کے مقامات کی ترقی ، فلم کی کی نمائش کے لئے اِنفراسڑکچر ، بند سنیما ہالوں کی بحالی ، موجودہ سنیما ہالوں کو اَپ گریڈ کرنے، ملٹی پلیکس کے قیام کی حوصلہ اَفزائی ، منزل کی مارکیٹنگ ، جموںوکشمیر فلم فیسٹول کا اِنعقاد اور خطے سے فلموں کی بحالی اور تحفظ میں بھی سہولیت فراہم کرے گا۔