جموں//جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ ( جے کے ایس ایس بی ) کے چئیر مین نےجے کے ایس ایس بی کے ذریعہ طے شدہ مختلف امتحانات کے انعقاد کیلئے ایک جائیزہ میٹنگ منعقد کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جے کے ایس ایس بی نے جنوری اور فروری 2022 کے مہینے میں مختلف امتحانات کے انعقاد کیلئے عارضی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ تا ہم سرد موسم کے حالات ، جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کے تمام اضلاع میں جمعہ کی دوپہر 2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کووڈ پر قابو پانے کیلئے پابندیوں کی وجہ سے جے کے ایس ایس بی کو امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کیلئے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ بورڈ نے موجودہ حالات کی روشنی میں اس معاملے کا جائیزہ لیا اور 20 فروری 2022 کے بعد مختلف امتحانات (او ایم آر /سی بی ٹی ) شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تا ہم امتحانات کی تفصیلی ڈیٹ شیٹ /پوسٹ وار شیڈول امیدواروں کی معلومات کیلئے مناسب وقت پرالگ سے مطلع کیا جائے گا ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جے کے ایس ایس بی کی طرف سے شروع کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آفیشل /مستند اپ ڈیشن کیلئے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاتے رہیں ۔ میٹنگ میں جے کے ایس ایس بی کے ممبران محمد شفیق چک ، نذیر احمد خواجہ ، پریتم لال اتری ، ہرویندر کور ، عاشق حسین للی ، نیلم کماری ، نارائن دت ، کنٹرولر امتحانات اشوک کمار ، ڈپٹی سیکرٹری جے کے ایس ایس بی ہلال احمد میر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر جے کے ایس ایس بی کشمیرالطاف حسین بھٹ نے شرکت کی ۔
حکومت نے راجوری میں تاریخی لاہ ولی بائولی کی بحالی اور تحفظ کیلئے 5.78کروڑ روپے کی منظوری دِی
سکینہ اِیتو نے جی ڈی سی کٹرا ہ کی نئی عمارت کا اِفتتاح کیا
جاوید رانا نے خانیار اور حضرت بل حلقوں میں پانی کی فراہمی ، آبپاشی ، جنگلات و قبائلی امور کے مسائل کا جائزہ لیا
سکینہ اِیتو گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھمپور میں128 سلائس سی ٹی سکین مشین کا اِفتتاح کیا
صوبائی کمشنر کشمیر نے بخشی سٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا معائینہ کیا
15اگست سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، نگرانی اور چیکنگ مزید سخت
جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں کو 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا
سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منظو راحمد حجام اور فیاض احمد وانی کو نیشنل ہینڈ لوم ایوارڈ حاصل کرنے پر مُبارک باد دِی










