traffice accident

ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر:ماہرین

سری نگر//محکمہ ٹریفک کاکہناہے کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ایک دوسرے پر سبقت اور ٹریفک قوانین پر عملدآمد نہ کرنا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ٹریفک محکمہ کے اہلکار مختلف شاہراہوں پر تعینات ہیں جو ملوث ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لارہے ہیں۔اْن کے مطابق جموںوکشمیر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی خاطر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں لیکن ڈرائیوروں کو اس ضمن میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی دیکھایا گیا ہے کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جب ناکے لگائے جاتے ہیں تو اکثر ڈرائیور چالان سے بچنے کی خاطر ناکے توڑ کر راہ فرار اختیار کر جاتے ہیں اور اس دوران ٹریفک حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چالان کاٹنے سے کیا ہوتا ہے کہ ڈرائیورز ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہیں تاہم اْنہوںنے اعتراف کیا کہ بہت کچھ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں وادی کشمیر میں ’’ہٹ اینڈ رن ‘‘ کیسوں میں بھی سال 2021کے دوران اضافہ ہوا ہے۔روڑ سیفٹی کے ایک ماہر جنید نذیر نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک کو ہی اس ضمن میں مردہ الزام نہیں ٹھرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی خاطر محکمہ ٹریفک کو سخت قوانین لانے چاہئے۔اْن کے مطابق ڈرائیوروں کی لائسنس منسوخ کرنے سے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیداری مہم چلانے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں بلکہ سخت فیصلوں سے ہی جموںوکشمیر میں ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔مذکورہ ماہر نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک کو جدید خطوط پر بھی اْستوار کرنے کی ضرورت ہے ، جس طرح سے باہر کی ریاستوں میں محکمہ ٹریفک کو جدید سازو سامان سے لیس کیا گیا ہے اسی طرح وادی کشمیر میں بھی ٹریفک محکمہ کے پاس جدید آلات ہونے چاہئے جس کے ذریعے ملوثین کو وقت رہتے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیوروں کو بھی محکمہ ٹریفک کی جانب سے وضح کئے گئے قوانین پر عملدرآمد کرنی چاہئے کیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی بلکہ اس کیلئے دونوں ہاتھوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں انسانیت کا ثبوت دے کر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنی ہی پڑے گی تب جا کر ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔