لوگوں کو زمین سے متعلق دستاویزات جلد آن لائن دستیاب ہوں گے:کمشنر سیکرٹری ریونیو
جموں//’’ اَپنی زمین اَپنی نگرانی‘‘ اقدام کے آغاز کے چند مہینوں کے اَندر ہی ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے لینڈ ریکارڈ پورٹل landrecords.jk.gov.in شروع کیا ہے جس کو زائد اَز چار لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ یہ اَپنی نوعیت کا ایک اقدام جس میں شہری بغیر کسی پٹواری یا کسی بھی ریونیو آفس میں جاکر اَپنے لینڈ ریکارڈ ، جمعبندی ، گرداوری ، اِنتقال اور موسوی کو آن لائن صورت میں لاگ اِن کر کے دیکھ سکتے ہیں۔کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بدھوری نے اِس کا جائزہ لیتے ہوئے نہ صرف محکمہ کو مبارک باد پیش کی بلکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس اقدام کا بہترین استعمال کریں کیونکہ پورٹل پر اَپ ڈیٹ شدہ جمعبندیاں اور دیگر ریونیو ریکارڈ باقاعدگی سے ہوسٹ کئے جاتے ہیں اور اس سے متعلق شکایات کا ازالہ ہو جاتا ہے اور ہرلینڈ ہولڈر کوویب سائٹ پر جاکر اور اپنی سہولیت کے مطابق اپنے ریونیو ریکارڈ کی صورتحال کو دیکھ لینا چاہیئے۔اُنہوں نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ریونیو کو موبائل نمبر اور آدھار فراہم کریں تاکہ اسے اَپنے ریکارڈ کے ساتھ رئیل ٹائم لینڈ ٹرانزیکشن کمیونکیشن سسٹم ( آر ٹی ایل ٹی سی ایس ) کے حصول کی خاطر جوڑنے کے لئے فراہم کیا جائے جس میںلینڈ ہولڈروںکو کسی بھی لین دین ، تبدیلی ، رئیل ٹائم کی بنیاد پر ان کے ریونیو ریکارڈ س کی اَپ ڈیٹ یا تصدیق کی معلومات حاصل ہوں گی۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ اِس سے ریکارڈ کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بھی اِضافہ ہوگا اور یہ ریونیو ریکارڈ میں کسی بھی غیر ضروری تبدیلی یا اس کو چھپانے کی جانچ کے طورپر کام کرے گا۔زمین مالکان کی اَصل اِجازت کے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی اِنتظام میں داخل نہیں ہوسکے گا۔اِس کے علاوہ محکمہ اِپنی تمام خدمات کو ایک ہی پورٹل کے ذریعے آن لائن دستیاب کرنے ، این جی ڈی آر ایس میں آٹومیوٹیشن کے عمل کو اِنسٹال کرنے، لینڈ ریکارڈ کو دیگر خدمات کے ساتھ جوڑنے ، فرد اور اِنتقال کو آ ن لائن فراہم کرنے کے عمل میں ہے ۔ اِس کا مقصد اِنسانی مداخلت کو کم کرنا اور شہریوں کی سہولیت میں اَضافہ کرنا ہے۔










