لشکر کے2 جنگجوئوں سمیت 4جاں بحق
48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں تین معرکہ آرائی میں 5 جنگجو ہلاک ہوئے۔پولیس
سری نگر//پہاڑی ضلع شوپیان کے چوگام اور سب ضلع ترال کے ہر میر نامی گائوں میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان دو الگ الگ مسلح تصادم آرائیوں میں 4ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔ اس دوران گزشتہ24گھنٹو ںکے دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ شوپیان اور اننت ناگ کے تین انکونٹروں میں 5عدم شناخت جنگجومارے گئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوگام علاقے میں سنیچر کی صبح فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ شوپیان کے چوگام علاقے پولیس اور فورسز کو دو جنگجوئوں کے موجود ہونے کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے فوراً بعد علاقے کو فوج کے44RRپولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے۔انہوں نے بتایا تلاشی کارروائیوں کے دوران طرفین کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی علاقے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جو ایک انکونٹر کی شکل اختیار کر گیا ہے۔جہاںکچھ مدت تک چلنے والی اس جھڑپ میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔ذرائع نے مہلوک جنگجوؤں کی شناخت سجاد احمد چک ساکن براری پورہ شوپیان اور راجا باسط بٹ ساکن اچھن پلوامہ کے بطور کی گئی ہے۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے چوگام علاقے کو ہفتے کی علی الصبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ادھر سنیچر کے روز ہی ترال کے ہر د میر نامی گائوں میں فوج اور پولیس نے دو جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدبستی کو فوج کے42RRسی آر پی ایف180ایس اور اونتی پورہ پولیس نے محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔اس دوران دن کے ساڑے چار بجے کے قریب جب پولیس کی تلاشی پارٹی مشتبہ مکان کے پاس پہنچی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک مختصر تصادم کچھ منٹ تک جاری رہا ہے جہاں دوجنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں ۔یک پولیس ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’سب ضلع ترال میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر چھپے بیٹھے جنگجووں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی‘۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔یک ٹویٹ میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ ترال معرکہ آرائی میں دو عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوئے جنکی شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں تین معرکہ آرائی میں 5 جنگجو ہلاک ہوئے۔خیال رہے وادی کشمیر خاص کر جنوبی کشمیر میں گزشتہ کئی روز جنگجو مخالف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے جہاں ایک ہفتے میں دس کے قریب جنگجوئوں کو مارا گیا ہے ۔










