سرینگر //جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے پی اے جی ڈی پر تنقید کا نشانہ سادتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے جھوٹ بولنا بند کر دوحد بندی کمیشن کی رپورٹ قانونی طور پر نا قابل چلینج ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی سے جھوٹ بولنے سے احتراز کرے۔موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔انہوں نے یہ ٹویٹس پی اے جی ڈٰی کے اس بیان کہ اگر حد بندی کمیشن نے اپنی سفارشات تبدیل نہیں کی تو وہ عدالت عظمیٰ میں ان کا چلینج کریں گے، کے رد عمل میں کیا۔انہوں نے کہاکوئی ان (پی اے جی ڈی) کو سمجھائے عدالت میں اس رپورٹ(حد بندی کمیشن کی سفارشات) کے خلاف چلینج نہیں کیا جا سکتا ہے یہ قانونی طور پر نا قابل چلینج ہے‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’خدا کے لئے جھوٹ بولنا بند کریں‘۔سجاد لون نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے حد بندی کمیشن کو سیاسی جواز فراہم کیا۔یاد رہے کہ جموں و کشمیر حد بندی کمیشن کی سفارشات کے مطابق نئی اسمبلی نشستوں میں جموں کو چھ جبکہ کشمیر کو ایک سیٹ دی گئی ہے۔










