weather

مطلع ابروآلودرہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع

سری نگر//چلہ کلان کی شروعات کے بعدکشمیرمیں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقعہ ہوئی ہے تاہم دن کے وقت سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔اس دوران بدھ کی صبح جھیل ڈل سمیت کئی آبگاہوںکے کچھ حصوں کیساتھ ساتھ شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوںمیں پانی کے نل منجمد پائے گئے ،جسکے نتیجے میں متاثرہ علاقوںمیں پانی کی سپلائی متاثر رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگرسمیت پورے کشمیرمیں رات کے درجہ حرارت میں بہتری ہوئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق پہلگام اور قاضی گنڈ کو چھوڑ کر، بدھ کو بادل چھائے رہنے کے درمیان جموں و کشمیر اور لداخ میں کم از کم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایاگیاکہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جبکہ سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات18 دسمبر کو درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھرقاضی گنڈ میںمنگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیاجبکہ گزشتہ رات یہاںکم سے کم درجہ حرارت منفی2.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاتھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میںمنگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاجبکہ گزشتہ رات یہاں درجہ حرارت منفی5.0تھا۔جنوبی کشمیرمیں واقع سیاحتی مقام پہلگام میںمنگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاجبکہ گزشتہ رات یہاں درجہ حرارت منفی3.7تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوکرناگ میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاجبکہ گزشتہ رات یہاں درجہ حرارت منفی3.3تھا۔جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاجبکہ گزشتہ رات یہاں درجہ حرارت منفی3.8تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے باقی اضلاع میں بھی مطلع ابروآلودرہنے کے باعث منگل اوربدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت میں کافی بہتری پائی گئی ۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایاکہ برف باری ہونے کے بعدشبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری کی توقع ہے تاہم دن کے وقت سرداوریخ بستہ ہوائیں چلنے سے لوگوںکوشدیدسردی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ اس دوران منگل کی صبح جھیل ڈل سمیت کئی آبگاہوںکے کچھ حصوں کیساتھ ساتھ شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے کئی علاقوںمیں پانی کے نل منجمد پائے گئے ،جسکے نتیجے میں متاثرہ علاقوںمیں پانی کی سپلائی متاثر رہی ۔