وادی کے بیشتر دیہی علاقوں میں بجلی کے ناقص نظام سے جہاں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے وہیں بجلی کی تر سیلی لائنوں اور کھمبوں کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مال وجان کو خطرہ لاحق ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ بجلی کی خستہ حالی اور بے تحاشہ کٹوتی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں کو درختوں کے ساتھ باندھا گیا ہے جبکہ بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین سے پانچ فٹ کی دوری پر ہیں اور خطرے کے بادل منڈلارہے ہیں لیکن محکمہ پی ڈی ڈی ان بوسیدہ ہوئی ترسیلی لائنوں اور بجلی کھمبوں کی مرمت کرنے کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے دوران کسی بھی وقت ان کھمبوں یالائنوں کو زمین پر گرنے کا خطرہ رہتا ہے جس عوام ، راہگیروں و مال مویشوں کو جانی نقصان پہنچناطے ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہذا بجلی کے عوض غریب عوام سے بطور فیس بھاری رقومات حاصل کرتا ہے لیکن فیس وصولی کے باوجود بھی بجلی کی ترسیلی لائنوں و لکڑی کے بوسیدہ کھمبوں کیلئے متبادل انتظام کرنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نا ہی بجلی سپلائی کا کوئی شیڈول مرتب ہے اور نہ ہی اس کی طرف کوئی توجہ دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو گونا گوں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے محکمہ کے حکام سے جدید طرز پر بجلی کھمبے اور ترسیلی لائنیں نصب کرنے کا مطالبہ کیا ْاور شیڈول کے مطابق فراہم کرنے کی مانگ کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر مزید لیت ولعل سے کام لیا تو اس کے نتائج کافی بھیانک ثابت ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری محکمہ کے حکام پرعائد ہوگی۔
ملک کی جہاز سازی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود
روہنگیا کے خلاف اچانک کارروائی پر عمر عبداللہ نے سوال اٹھائے
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جموںوکشمیر کے دُور افتادہ اور سہولیات سے محروم علاقوں میں موبائل ٹاوروں کیلئے زمین کی فراہمی کی منظور ی دِی
نائب وزیراعلیٰ نے سِلک فیکٹری راجباغ میں کیفے ہائوس او رگیسٹ ہائوس کی تجدیدو مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھا
جاوید رانا نے لولاب حلقے میں 10واٹرسپلائی سکیموں کا اِی ۔اِفتتاح کیا
این اے سی ایم کے وفدکی سپیکر جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی سے ملاقات
لکڑی کی نیلامی کیلئے ماہانہ ہدف مقرر کریں ۔ جاوید رانا
وزیر اعلیٰ نے کشمیر میراتھن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا
ایس ایم سی افسران کیلئے گھریلو کمپوسٹنگ لازمی
اودھم پور میں فائر مین 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار










