برسلز؍ لندن/ایجنسیز//یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین برسوں پہلے لندن کے یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد کے دور کے تعلقات کو مزید قریبی اور مضبوط تر بنانے کیلئے جمعہ 20 نومبر کو برسلز میں ’سنگ میل سمجھوتے‘ طے پا گئے۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان معاہدوں کے طے پا جانے کے بعد دونوں فریقوں نے ان کو سراہا اور کہا کہ وہ برسلز اور لندن کے باہمی روابط کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ان معاہدوں کیلئے ہونے والے مذاکرات کو برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم اینڈی برنہم کی حکومت کی طرف سے سیاسی طور پر ’’بریگزٹ ری سیٹ‘‘ کا نام دیا جا رہا تھا۔ یہ معاہدہ برسلز میں ہونے والی اس یورپی برطانوی سمٹ میں طے پائے، جس میں برطانیہ کی طرف سے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے حصہ لیا اور یورپی یونین کی طرف سے ان میں اس بلاک کے انتظامی بازو یورپی کمیشن کی خاتون صدر ارزولا فان ڈئر لاین اور یورپی کونسل کے سربراہ انٹونیو کوسٹا شامل ہوئے۔ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے ڈیل کو فیصلہ کن موڑ قرار دیا اور کہا کہ ای یو برطانیہ کو دوبارہ یونین میں شامل کرنے پر غور کیلئے تیار ہے۔










