ghulam nabi azad_dooran.in

صاف و شفاف طریقے سے نئی اسمبلیوں کی حد بندی ہو:غلام نبی آزاد

سرینگر//جموںو کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا صاف و شفاف طریقے سے نئی اسمبلیوں کی حد بندی کر نے کے فوراً بعد یہاں رپورٹ منظر عامپر آنے کے ساتھ ہی انتخابات ہونے چاہے۔ آزاد خطہ چناب کے دوسرے دن کے دورے کے دوران یہاں میڈیا نمائندوں کے ساتھ ڈوڈہ میں بات کر رہے تھے ۔سابق وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر نے بتایا صاف و شفاف طریقے سے نئی اسمبلیوں کی حد بندی کرنے پر زور دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے فوراً بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہونے چاہئیں. گندوہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں نظام درہم برہم ہے. ہسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں ہیں.G23پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مضبوطی کیلئے ہم نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا جو گاندھی کے دور سے شروع ہوتا آیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہائی کمان نے ہمارے مطالبات تسلیم کر کے الیکشن شیڈول بھی جاری کیا ہے۔غلام نبی آزاد نے ایک سوال کے جواب میں کیا دہی علاقوں میں ڈاکٹر رہتے نہیں وہ شہروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں انہوں نے کہا میں نے ااپنے دور حکومت اور مرکزی وزیر صحت کے دورا میں متعدد ہسپتال تعمیر کروائے ہیں تاہم وہاں بھی آج عملہ نہیں ہے ۔خیال رہے غلام نبی آزاد نے پیر کے روز خطہ چناب کے دور دروازعلاقوں کا چار روزہ دورہ شروع کیا تھا جو تاحال جارری ہے ۔ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ سرکار اندھی ہیں جن کو لوگوں کی بے روز گاری اور غربت نظر نہیں آتی ہے ۔انہوں نے بتایا اس سرکار نے عوام سے سب چھین لیا ہے ۔انہوں نے اپنی ایک تقریر میں کہا یہ وہ ملک نہیں رہا ہے جو ملک7سال پہلے تھا۔آزادی نے بتایا یہ وہ جموںو کشمیر نہیں رہا جس کا میں وزیر اعلیٰ تھا