militant

جموں و کشمیر میںامسال 5دسمبر تک ملی ٹنسی کے206 واقعات رونما

2018تا2020، 366 افرادUAPAکے تحت گرفتار:وزارت داخلہ

سری نگر//مرکزی سرکار نے جموں وکشمیرمیں ملی ٹنسی کے واقعات اوردراندازی کی کوششوںمیں کمی کادعویٰ کرتے ہوئے منگل کوبتایاکہ پچھلے سال کے مقابلے میں امسال تشدد کے واقعات کیساتھ ساتھ دراندازی میں بھی کمی آئی ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ نے ملکی پارلیمان کوجانکاری فراہم کی کہ 2018 سے 2020 تک 30 سال سے کم عمر کے2500 سے زائد افراد کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں اس سال 5دسمبر تک ملی ٹنسی سے متعلق 206 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 244تھی۔سال2020اور2021میں میں جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کے کتنے واقعات رونما ہوئے اس بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، مرکزی وزارت داخلہ نے جواب دیا کہ جموں و کشمیر میں 5دسمبر تک ملی ٹنسی سے متعلق 206 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 244تھی۔ جواب میں مزیدبتایا گیاکہ اس سال جموں و کشمیر میں 31اکتوبرتک دراندازی کی 28کوششیں کی گئیںجبکہ سال2020میں سرحدپار سے دراندازی کے51واقعات یاکوششیں رپورٹ ہوئی تھیں۔مرکزی وزارت داخلہ نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ 2018 سے 2020 تک پورے ملک میں 30 سال سے کم عمر کے2500 سے زائد افراد کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔وزارت داخلہ کے مطابق اُترپردیش میں931اورجموں وکشمیرمیں366افرادکوUAPAکے تحت حراست میں لیاگیا۔