Narbal Singhpora

ناربل سے سنگھ پورہ تک گندی کے ڈھیر ،انتظامیہ کی خاموش پر عوام حیران

سرینگر / /سرینگر مظفر آباد شاہراہ کے دونوںکناروں واقع ناربل سے سنگھ پورہ تک گندی کے ڈھیرہیں جس سے پورے علاقے میں ایسی بدبو پھیلی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا جینااور راہگیروں کا گذرنامشکل بن گیا ہے ۔ شاہراہ کے بیچوں بیچ مذکورہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس ضمن میں مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا کہ شہروں میں جمع ہونے والی گند وغلاظت کو اعلی الصبح یا رات کی اندھیری میں مذکورہ مقامات پر پھینک دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقامات سے لوگوں کا گذرنا مشکل بن گیا ہے جبکہ اس کے نزدیک رہائش پذیرلوگوں کی زندگی ان کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سوچھ بھارت مشن کے تحت ملک کی ہر ریاست اور زیرانتظام علاقہ میں صفائی کا اہتمام کرنے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے لیکن وہ صرف زبانی خرچہ ہے جبکہ شاہراہ کے کناروں پر موجود گندگی سے یہ واضح ہوتاہے کہ زمینی سطح پر اس مشن کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بارہابار متعلقہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے لیکن کسی نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔انہوںنے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گندگی ڈالنے کے پیچھے سرینگر میونسپل کارپوریشن کا ہاتھ ہے ۔کیونکہ یہ انکشافات اس لئے ہورہے کہ مونسپل کے افسران کی نوٹس میں لانے کے بعد بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مقامات پر گندگی ڈالنے سے گریز کیا جائے اوروہاں پر موجود گندگی کو فوری طور ہٹایا جائے تاکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اہگیروں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔(کے پی ایس)