سرینگر//جنوبی کشمیر کے بارہ گام اونتی پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی میں قریب 10روز سے سرگرم جنگجوئوں مارا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بارگام اونتی پورہ میں اتوار کی صبح فوج کے42RRاونتی پرہ پولیس اورسی آر پی ایف نے بار گام نامی گائوں میں جنگجوکی موجود گی کے حوالے سے اطلاع ملنے کے بعدتلاشی آپریشن شروع کیا ہے جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو مارا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’اونتی پورہ کے بارگام علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے‘۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے براگام گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پر چھپے جنگجووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔علاوہ ازیں آئی جی کشمیر وجے کمارنے بتایا کہ اونتی پورہ کے بارگام علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔اگر چہ پولیس نے مارے گئے جنگجو کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم مقامی ذرائع نے ملی ٹنٹ کی شناخت سمیر احمد تانترے ساکن بار گام کے طور کی ہے جو 2نومبر2021سے سرگرام تھا ۔










