سری نگر//جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز اِمتحان 2021 کا اِنعقاد جموں اور سری نگر ایک سیشن میں کیا۔جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن نے اِمتحانات کے احسن اور منظم اِنعقاد کے لئے سیکورٹی اور فریکنگ کے لئے چار درجے کے وسیع اِنتظامات کئے تھے اور کووِڈ ۔19 پروٹوکول کی مناسب پابندی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اِمتحانی مراکز کوصاف ستھرا کیا گیا تھا اور اُمید واروں کو یہ بھی کہا گیا تھا کہ اِمتحانی ہال میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل سکیننگ سے گزریں۔کووِڈ ۔19 مناسب طرز عمل ( سی اے بی) کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئے تمام اُمید واروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کم از کم دوگھنٹے قبل اِمتحانی مقام پر رِپور ٹ کریں جس کے لئے پبلک سروس کمیشن نے پرنبٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کی تھی۔امتحان کیلئے مجموعی طور پر 30,729 اُمید وار اِمتحان دینے کے اہل تھے جن میں سے کُل19,370 اُمیدواروں نے پرچہ دیا ۔دونوں صوبوں کے تمام 73مراکز پر آج حاضری کی کل فیصد 63.03رہی۔اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز کے امتحان کو دو مراحل پر مشتمل ہے اور آج کا امتحان پہلا مرحلہ تھا جس کے بعد اِنٹرویو لیا جائے گا جس میں آج کے اِمتحان کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے اُمید وار شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔چیئرمین جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور پولیس حکام کا ان کے تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا اور اِمتحانات کے اِنعقاد میں شامل مبصرین ، مجسٹریٹوں ، سپر وائزروں ، اِنویجلیٹروں اور معاون عملے کو بھی ان کی انتھک کوششوں کے لئے سراہا۔
حکومت نے بھدرواہ میں تاریخی رتن گڈھ قلعہ کی بحالی کیلئے10 کروڑ روپے کی منظور ی دِی
آسام: سیلاب سے 13 اضلاع میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 98 تک پہنچ گئی
’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب
’اب تو اس تالاب کا پانی بدل دو، یہ کمل کے پھول کمہلانے لگے ہیں‘، اتراکھنڈ کی عوام سے کھڑگے کی اپیل
سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد نور اللہ راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل، دہلی کے ریاستی صدر نامزد
چین سے ہندوستان کی درآمدات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 39 فیصد کا اضافہ، حکومت نے راجیہ سبھا میں فراہم کی معلومات
اڑتے مسافر طیارے میں ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش، کیرالہ پولیس نے مسافر کے خلاف درج کیا کیس
افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار
ہماچل پردیش: چمبا ضلع میں پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار، 7 افراد کی موت، 11 زخمی
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف










