اودھمپور//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اودھمپور میں بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف ) کے ذیلی تربیت مرکز ( ایس ٹی سی ) کا دورہ کیا اور وہاں سینک سمیلن کا اِنعقاد کیا۔دوران، سمیلن مشیر بھٹناگر نے ایس ٹی سی کے جوانوں اور عملے کے ساتھ تبالہ خیال کیا اور ان کے مختلف مسائل اور خدشات کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سمیلن کے دوران مختلف مظاہروں کے لئے جوانوں کی تعریف کی اور اُنہوں نے کہا کہ مسلح اَفواج ہماری قومی سلامتی کا بنیادی پہلو ہیں۔اُنہوں نے جوانوں کو بہترین تربیت فراہم کرنے پر سینٹر کے اِنتظام کی بھی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ملک کی حفاظت میں بی ایس ایف کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے سرحدی اِنتظام اور ہمارے ملک کی داخلی سلامتی میں بی ایس ایف کے شاندار تعاون کی تعریف کی۔ اُنہوں نے بی ایس ایف کے 57 ویں یوم تاسیس پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی جانب سے ایس ٹی سی بی بی ایس ایف کے تمام رینک کو بھی مبارک باد دی۔ دورے کے دوران مشیر موصوف نے نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلوں سے بھی بات چیت کی۔ایس ٹی سی کے اِنسپکٹر جنرل پردیپ کٹیال نے مشیر موصوف کو سمیلن کے دوران سینٹر میں جوانوں کو دی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور تربیتی ماڈیولز کے بارے میں جانکاری دی۔










