سوپور پولیس نے کیانشیلی ادویات کادھندہ کرنے والے گروہ کاپردہ فاش

سوپور//سوپورپولیس نے نشیلی ادویات کادھندہ کرنے والے ایک گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے 4ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکراُنکی تحویل سے بڑی مقدارمیں ممنوعہ نشہ آورٹکیاںاورکیپسول برآمد کئے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق معتبر ذرائع سے ملنے والی مصدقہ اطلاع پرایس پی سوپورسدھانشوورماکی ہدایت اور ایس ڈی پی ائورفیع آبادمحمدامین بٹ کی نگرانی میںپولیس کی ایک خصوصی ٹیم جس کی سربراہی ایس ایچ او تھانہ ڈنگی وچہ انسپکٹرامتیاز احمد اور انچارج پولیس پوسٹ وترگام بلا ل رشیدکررہے تھے ،نے لڈورہ کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا۔پولیس کی ناکہ پارٹی نے یہاں سے گزرنے والے کچھ افرادکوروک کراُنکی تلاشی لی اوراُنکی تحویل سے بڑی مقدارمیں نشیلی ادویات برآمدکی گئیں ۔پولیس نے بتایاکہ نشہ آورادویات کواسمگل کرنے کی کوشش کے دوران چار ملزمان محمد رمضان ڈارولد بشیر احمد ڈارساکنہ لڈورہ رفیع آباد، نذیر شیخ ولدمحمد سلطان شیخ ساکنہ نادی ہال رفیع آباد، عمر یوسف ولدمحمد یوسف لون ساکنہ نادی ہل رفیع آباداور فاروق احمد انبرولدغلام نبی انبرساکنہ امبر پورہ تارزئو سوپورکی گرفتاری عمل میں لائی گئی اورموقعہ پرہی ان کے قبضے سےSPASTRANCANقسم کے1008 کیپسول،SPASMOPROXYVONقسم کے720کیپسول اوراسی نشیلی دوائی کے مزید288کیپسول برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے بتایاکہ چاروں ملزمان کوپولیس لاک پہنچایاگیاجبکہ اُن کے خلاف پولیس تھانہ ڈنگی وچہ رفیع آبادمیں ایف آئی آرزیرنمبر195/2021زیردفعات 22و29این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیاگیااورملزمان سے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ۔پولیس نے بتایاکہ نشیلی ادویات کادھندہ کرنے والوں کایہ بڑانیٹ ورک ہوسکتاہے ،اسلئے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور ملوث ملزمان کو پکڑنے کیلئے تمام سراغوں واطلاعات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔سماج کے تمام طبقات سوپور پولیس کے اقدامات کی ستائش کر رہے ہیں۔ سوپور پولیس عوام سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ تمام منشیات فروشوں کو قوانین کے تحت گرفتار کیا جائے۔