سرینگر//وادی کشمیر میں اتوار کے روز بلائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی حصوں میں بارشوں کے بعد پیر کے روز موسم میں بہتری درج ہوئی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا اگلے10دنوں تک وادی میں موسم خشک رینے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں برف وباراں کے بعد محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔متعلقہ محکمے کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں حسب توقع موسم بہتر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 8 اور 9 دسمبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے تاہم اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے سے سردی کا زور بھی قدرے تھم گیا۔تاہم دن کی سردی میں ]ھر ایک بار اضافہ ہوا ہے ۔سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سے لے اتوار کی شام تک جموں و کشمیر میں ٹنل کے آر پار بالائی حصوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے اگر چہ شبانہ درجے حرات میں بہتری آئی ہے تاہم دن کی سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں یکم دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12.2 ملی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے،میں کم سے کم درجہ حرات منفی7.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










