’ اگری کلان ماگام بڈگام میںنقب زنی کا معمہ 3روزمیں حل‘:پولیس

’ اگری کلان ماگام بڈگام میںنقب زنی کا معمہ 3روزمیں حل‘:پولیس

سری نگر//بڈگام پولیس نے ’ اگری کلان ماگام میں ہوئی نقب زنی کاایک معمہ 3روزمیں حل ‘کرتے ہوئے7چوروں کوگرفتارکرکے اُن کی تحویل سے تقریباً5لاکھ روپے مالیت کاچوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ رواںماہ کی پہلی تاریخ کوضلع بڈگام کے اگری کلان گائوں میں واقع ایک منصورنامی آٹو موبائل ورکشاپ میں چوری کی واردات رونما ہوا،اوراس حوالے سے ورکشاپ کے مالک منصوراحمدشیخ ولد غلام نبی شیخ ساکنہ بٹہ پورہ کانہامہ نے پولیس تھانہ ماگام بڈگام میں ایک تحریری شکایت درج کروائی ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ ماگام نے ایف آئی آرزیرنمبر254/2021کے تحت ایک کیس درج کیا۔ایس ایچ ائوماگام انسپکٹر گوہر احمد کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر چوری کی اس واردات کوحل کرنے کی شروعات کی گئی ۔ماگام پولیس کی خصوصی ٹیم نے ابتدائی چھان بین کے بعدکچھ مشکوک افرادسے پوچھ تاچھ کی ،جس دوران عمران حسین میرساکنہ ککر پورہ میرگنڈپٹن بارہمولہ نے دوران پوچھ تاچھ اسبات کااعتراف کیاکہ وہ ضلع بڈگام کے اگری کلان گائوں میں واقع ایک منصورنامی آٹو موبائل ورکشاپ میں رونماہوئی چوری کی واردات میں شامل تھا۔پولیس کے مطابق ملزم عمران حسین کے اعتراف جرم کے بعدمزید2نقب زنوںیائورعباس ملک ساکنہ لشکرمحلہ نشاط سری نگراوراعجازاحمدملہ ساکنہ دیور پریہاس پورہ پٹن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔پولیس کے مطابق ان دونوں نے ہی نقب زنی کی منصوبہ بندی کی تھی جس کاانہوںنے خوداعتراف کیا۔پولیس کے مطابق مزیدپوچھ تاچھ اورتحقیقات کے بعداگری کلان بڈگام میں واقع آٹو موبائل ورکشاپ سے چرائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کاسراغ لگایاگیا ،جو سیداخترشاہ ساکنہ پریہاس پورہ پٹن نے اپنے ورکشاپ واقع شادی پورہ کراسنگ میں چھپاکررکھاتھا۔پولیس کی ٹیم نے اس ورکشاپ سے چوری شدہ سامان کی بڑی مقداربرآمد کرنے کے بعدپرویز احمد گوروساکنہ نارائن باغ گاندربل اورارفان حسین صوفی ساکنہ ساکنہ ڈپ گاندربل کے ورکشاپ واقع ڈب گاندربل سے مزید چوری شدہ سامان برآمدکیاگیا۔کچھ مزید چوری شدہ سامان ملزم عمران حسین کے گھرسے بھی برآمدکیاگیاجواُس نے ٹین کے شیڈمیں چھپارکھاتھا۔پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کے بعدذوالفقار احمدڈارساکنہ ژانہ بل میرگنڈپٹن کوبھی گرفتارکیاگیا،جس نے چوری شدہ سامان کیلئے گاڑیوںکاانتظام کیاتھا۔چوری شدہ سامان کی نقل وحمل کیلئے استعمال کی گئی ماروتی کار زیرنمبرPB10AG-9210کوضبط کیاگیا۔پولیس کے مطابق اس ماروتی کارکووشن کنگن گاندربل سے ضبط کیاگیا۔پولیس نے مزیدبتایاکہ بڈگام کے اگری کلان گائوں میں واقع آٹو موبائل ورکشاپ میں رونماہوئی چوری کی واردات میں ملوث رہے7ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان کی تحویل سے اورنشاندہی پر مبلغ 5لاکھ 22ہزار100روپے مالیت کاچوری شدہ سامان برآمدکیاگیا۔