Lt Governor with 20-member Gujjar-Bakerwal delegation

20 رُکنی گوجر ۔بکروال کاوَفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

جموں//گوجر ۔ بکروال برداری کے 20رُکنی وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت صدر جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ شیخ مظفر کر رہے تھے جس میں گجر قومی موومنٹ کشمیر کے اراکین اور مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران شامل تھے ،نے اَپنے مسائل اور شکایات گوش گزار کئے اور اُن کے اَزالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت طلب کی۔وفد کے اَرکان نے جموںوکشمیر قبائلی برداریوں کی بہبود اور بااِختیار بنانے کے لئے اِصلاحی اقدامات کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنرکہا کہ جموںوکشمیر حکومت تمام برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پُر عزم ہے اور جموںوکشمیر یوٹی کے قبائلی برادریوں کی تعلیمی اور سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات تمام حکومتی اور مرکزی معاونت والی فلاحی سکیموں اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے فوائد جموںوکشمیر کی قبائلی آبادی تک پہنچیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔